ادارہ شرعیہ فرنگی محلکے صدر مفتی ابوالعرفان میاں فرنگی محلی نے کہا کہ فرمان ہے کہ ہر مسلمان مرد و عورت پر علم کا سیکھنا فرض ہے ۔ علم دین بھی اور علم دنیا بھی، اور اگر علم نہیں ہے تو علم والوں کے پاس جا کر علم سیکھو تمہارے ہر قدم پر ثواب ہے اور پھر پرہیزگار عالم کی زیارت کا ثواب الگ ہے،لیکن اگر یہ سب ممکن نہیں ہے تو کم از کم آن لائن ہی معتبر عالم سے جانکاری حاصل کرو۔
انہوں نے کہا کہ تراویح کی نماز کا ثواب حافظ کے ساتھ کھڑے ہو کر ہی قرآن کو خشوع و خضوع کے ساتھ سننے سے ثواب ملے گا۔ کاہلوں کی طرح بیٹھ کر اور رکوع میں کھڑے ہونے سے نہ نماز صحیح ہو گی اور نہ ہی قرآن مکمل ہوگا ۔شیطان کو ہنسنے کا موقع ملے گا رسم دنیا ادا ہوگی آخرت برباد ہوگی۔ مولانا عفان عتیق فرنگی محلی جنرل سیکریٹری ادارہ شرعیہ فرنگی محل نے بتایا کہ ادارہ شرعیہ فرنگی محل تقریبا سو سال سے زیادہ وقت سے قوم اور ملت اسلامیہ کی رہنمائی کے لیے کام کر رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ شرعیہ فرنگی محل کو میرے دادا علامہ مفتی ابوالقاسم محمد عتیق میاں فرنگی محلی رحمۃ اللہ علیہ نے قائم کیا تھا تب سے لے کر آج تک شریعت کے تمام معاملات میں آس پاس کی اضلاع کے لوگ رابطہ کرتے رہے ہیں جس میں خاص طور پر علاقے کے ذمہ دار علماء سے لے کر عام مسلمان تک فائدہ اٹھا کر شرعی معاملوں کو دینی اعتبار سے عمل کرکے فیضیاب ہوتے آئے ہیں ۔ ادارہ شرعیہ فرنگی محل نے ہمیشہ ملت اسلامیہ کی رہنمائی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے اور اسی پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کے لیے مثال قائم کی جس کا ایک نمونہ ادارہ شرعیہ فرنگی محل ہے ۔
رمضان ہیلپ لائن کے نمبر جاری کرتے ہوئے مولانا عفان عتیق فرنگی محلی نے کہا کہ ان نمبروں پر رمضان المبارک کے تعلق سے سوال کر کے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ جس میں خاص طور سے روزہ، نماز ، حج ، زکوۃ، فطرہ ، تراویح اور کسی بھی طرح کے دینی مسائل کے علاوہ جسمانی تکلیفوں کے تعلق سے بھی سوال کئے جا سکتے ہیں ۔ جس کا ہل حکیم گھریلو نسخہ بتا کر کریں گے ۔ جس سے عوام کی صحیح رہنمائی ہو اور عوام جسمانی طور پر تندرست رہ کر اپنی زندگی کو دینی اعتبار سے گزار سکے ۔ رمضان المبارک کے موقع پر ہیلپ لائن نمبر 9807404508 ,9919181177 , 9335841177 اور ای میل آئی ڈی firangimahel@gmail.com پر 2 بجے سے 5 بجے تک رابطہ کر کے اپنے سوالوں کے جوابات علماء کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Ramadan 2023 کل ہند اسلامک علمی اکادمی نے شرعیہ ہیلپ نمبر جاری کیا