ETV Bharat / state

Aligarh Mayor After Win پوری لگن سے علیگڑھ شہر کے عوام کی خدمت کروں گا: علیگڑھ میئر - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

علیگڑھ کے میئر پرشانت سنگھل نے کہا ہے کہ پوری لگن سے علیگڑھ شہر کے عوام کے لیے کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو جلد علیگڑھ کے مسائل سے نجات دلوائیں گے جس میں صاف صفائی، ناجائز قبضے، واٹر لاگنگ اور پارکنگ کی سہولیات جیسے مسائل شامل ہیں۔

پوری لگن سے علیگڑھ شہر کے عوام کی خدمت کروں گا: علیگڑھ میئر

author img

By

Published : May 15, 2023, 5:19 PM IST

علیگڑھ: ضلع علیگڑھ کے نئے چنے گئے میئر پرشانت سنگھل نے کہا ہے کہ وہ پوری لگن سے علیگڑھ شہر کے عوام کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی کے امیدوار کو بڑے فرق سے شکست دی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی میں شروعات سے ہی بی جے پی امیدوار پرشانت سنگھل دیگر سیاسی جماعتوں کے میئر امیدواروں سے آگے چل رہے تھے۔ پہلے نمبر پر بی جے پی دوسرے پر سماجوادی پارٹی اور تیسرے پر بی ایس پی امیدوار رہے۔ 2017 میں ہار کے بعد بی جے پی نے بآسانی علیگڑھ میئر سیٹ پر اپنا قبضہ جمایا۔ علیگڑھ سٹی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) امت کمار بھٹ نے ووٹوں کی گنتی کے نتائج سے متعلق بتایا کہ بی جے پی کے میئر امیدوار پرشانت سنگھل نے سماجوادی پارٹی کے میئر امیدوار حاجی ضمیر اللہ خاں کو تقریباً 60 ہزار ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

کامیابی حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ علیگڑھ شہر کے عوام کی خدمت پوری لگن سے کریں گے۔ مسلم امیدواروں میں اس بار مسلم ووٹوں کی تقسیم کی امید کم کی جا رہی تھی یہی وجہ تھی کہ روز اول سے ہی بی جے پی کے پرشانت سنگھل اور سماجوادی پارٹی کے حاجی ضمیر اللہ خاں کے درمیان کڑا مقابلہ بتایا جا رہا تھا لیکن ہر انتخابات کی طرح اس انتخابات میں بھی مسلم ووٹ سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی کے مسلم امیدواروں میں تقسیم ہو گیا جس کے سبب بی جے پی میئر امیدوار پرشانت سنگھل کو 55 ہزار سے زائد ووٹوں سے بآسانی کامیابی حاصل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

1۔ پرشانت سنگھل (بی جے پی) - 193889 ووٹس۔
2۔ حاجی ضمیر اللہ (سماجوادی پارٹی) - 132987 ووٹس۔
3۔ سلمان شاہد (بی ایس پی) - 49065 ووٹس۔

پرشانت سنگھل نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا عوام کو جلد علیگڑھ کے مسائل سے نجات دلوائی جائے گی جس میں واٹر لاگنگ، صفائی، ناجائز قبضے اور پارکنگ کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے پرشانت نے کہا یہ کامیابی وزیراعظم کا نعرہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کا ہی نتیجہ ہے، تمام لوگوں کے ووٹوں اور مدد سے ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور میں اپنی پوری لگن سے علیگڑھ شہر کے عوام کے لیے کام کروں گا۔ علیگڑھ ہاؤس ٹیکس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کو راحت دلانے سے متعلق پرشانت نے کہا کہ میں بی جے پی کے اپنے ساتوں رکن اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ کے ساتھ حکومت کے سامنے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے جاؤں گا۔ واضح رہے کہ ضلع علیگڑھ سے بی جے پی کے میئر امیدوار پرشانت سنگھل نے تقریباً 60 ہزار ووٹوں سے سماجوادی پارٹی کے حاجی ضمیر اللہ خاں کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.