ETV Bharat / state

غریبوں کیلئے لڑتا رہوں گا، ایس پی ایم ایل سی امیدوار ڈاکٹر کفیل خان کا خصوصی انٹرویو - بی آر ڈی میڈیکل کالج سانحہ پر کفیل خان کی کتاب

اترپردیش ایم ایل اے انتخابات کے نتائج کے بعد اب قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے چند دنوں میں تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ سماجوادی پارٹی نے ڈاکٹر کفیل خان کو اپنا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ Kafeel Khan to Contest UP MLC Elections as Samajwadi Party Candidate

ڈاکٹر کفیل خان
ڈاکٹر کفیل خان
author img

By

Published : Mar 16, 2022, 5:04 PM IST

Updated : Mar 16, 2022, 5:15 PM IST

سماجوادی پارٹی جانب سے ایم ایل سی امیدوار بنائے جانے کے بعد ڈاکٹر کفیل خان ای ٹی وی بھارت گفتگو میں بتایا کہ میری زندگی میں یہ سیاسی سفر کا آغاز ہے اور امید ہے کہ عوام کی بہتر خدمت کر سکوں گا۔Upcoming Uttar Pradesh Legislative Council Elections ڈاکٹری میرا پیشہ ہے اور ہمیشہ اپنا فرض سمجھ کر عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔

ڈاکٹر کفیل خان سے خصوصی گفتگو

ڈاکٹر کفیل خان نے کہا کہ '2017 میں گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج سانحہ پر ایک کتاب لکھی ہے اور اسی کتاب کو دینے کے لیے گزشتہ روز سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کرنے گیا تھا جس کے بعد اکھلیش یادو سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر کفیل خان نے بتایا کہ دوران گفتگو اکھلیش یادو نے پوچھا کہ آپ کی کیسے مدد کر سکتا ہوں اس پر میں نے کہا کہ میں سرحدی علاقہ میں رہتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ وہاں ایک ہاسپٹل تعمیر ہو تاکہ غریب اور بے سہارا لوگوں کو سستا اور بہتر علاج مل سکے۔ اس کے علاوہ اپنا دیگر منصوبہ بتایا جس کے بعد اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر آپ سیاسی طور پر مضبوط ہو کر عوام کے درمیان جائیں گے تو عوام کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں میری خواہش ہے کہ آپ ایم ایل سی کے انتخابات میں حصہ لیں۔

کفیل خان نے کہا کہ میری زندگی میں یہ سیاسی سفر کا آغاز ہے اور امید ہے کہ عوام کی بہتر خدمت کر سکوں گا۔ ڈاکٹری میرا پیشہ ہے اور ہمیشہ اپنا فرض سمجھ کر عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں کفیل خان نے کہا کہ کانگریس پارٹی، خاص طور سے پرینکا گاندھی کا میں زندگی بھر احسان مند رہوں گا جنہوں نے میرے جیل میں رہنے کے دوران انمول تعاون کرتے ہوئے میرے لیے حفاظتی بندبست کیا اور مجھے جے پور میں گھر دیا اور آج بھی میری فیملی وہیں رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ضرور یہ قیاس آرائیاں اور افواہوں کا بازار گرم تھا کہ ڈاکٹر کفیل کانگریس سےامیدوار ہو سکتے ہیں لیکن یہ محض افواہ تھی جب بھی میری پرینکا گاندھی سے ملاقات ہوئی یا بات چیت ہوئی تو غیر سیاسی موضوعات پر ہوئی سیاسی موضوعات پر کبھی بات چیت نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر کفیل خان نے مزید کہا کہ گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی قلت کے سبت کئی بچوں کی موت ہوئی تھی اس لڑائی کو پوری مضبوطی کے ساتھ لڑتا رہوں گا میری ملازمت کے معطلی کا معاملہ الہ اباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ میں زیر سماعت ہے پہلی سماعت فروری ماہ میں ہوئی تھی اس کے بعد اب امید ہے کی جلد ہی دوسری سماعت ہوگی اور کامیابی ملے گی۔

Last Updated : Mar 16, 2022, 5:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.