ریاست اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے فرینڈس کالونی پولیس نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کرنے والی خاتون کو واردات کے دو مہینے بعد گرفتار کرلیا۔
ایس پی سنتوش کمار مشر نے بتایا کہ چندر پرکاش عرف گڈو کی گمشدگی کی رپورٹ انکے بڑے بھائی سریوش کمار نے بسریہر تھانے میں درج کرائی تھی۔
جانچ کے بعد پتہ چلا کہ واردات کو چندر پرکاش کی بیوی پوجا اور اس کے عاشق آدتیہ مشرا نے انجام دیا ہے۔ اس کے بعد دونوں کو ریلوے روڈ منورجن سدن سے گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ تین اگست کو لکھنا قصبے کے نزدیک نہر میں چندر پرکاش کی لاش ملی تھی۔
متوفی کے بھائی راکیش کمار نے پولیس کو بتایا تھا کہ چندر پرکاش اپنی بیوی کے ساتھ اٹاوہ شہر میں شانتی کالونی میں رہتے تھے جہاں وہ شٹرنگ کا کام کرتا تھا۔خاتون نے اپنے شوہر کے قتل کرنے کے جرم کو قبول کیا ہے۔