ETV Bharat / state

Rampur Missing Woman: شوہر نے اپنی لاپتہ بیوی کو اس کے عاشق کے حوالے کیا - اترپردیش کی خبر

رامپور میں ایک شوہر اپنی لاپتہ بیوی کو اس کے عاشق کے حوالے کیا، آپ کو بتادیں کہ شوہر اپنی بیوی کو 15 دنوں سے تلاش کر رہا تھا آخر کار وہ اپنے عاشق کے ساتھ سسرال پہنچی۔ یہ دیکھ کر شوہر سمیت اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔

شوہر نے اپنی لاپتہ بیوی کو اس کے عاشق کے حوالے کیا

author img

By

Published : Nov 27, 2021, 2:41 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں شوہر نے 15 روز سے لاپتہ بیوی کو اس کے عاشق کے حوالے کر دیا۔ 15 روز سے گھر سے لاپتہ شادی شدہ خاتون اپنے عاشق کے ہمراہ سسرال پہنچ گئی۔

یہ دیکھ کر شادی شدہ خاتون کے شوہر سمیت اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ شوہر، عاشق اور شادی شدہ خاتون کو پولیس کوتوالی لے آئی جہاں شادی شدہ خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ رہنے پر اصرار کیا۔

ایسے نازک حالات کو دیکھتے ہوئے شوہر نے بیوی کی رضامندی کو ہی تسلیم کیا اور شوہر نے اپنی بیوی کو اس کے عاشق کے حوالے کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق تحصیل سوار کے رہائشی نوجوان کی شادی تین سال قبل مرادآباد کی ساکن لڑکی سے ہوئی تھی۔ میاں بیوی ایک ساتھ رہ رہے تھے۔ 15 دن قبل شادی شدہ خاتون گھر سے اپنی بچی کو لیکر غائب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ شوہر کی تلاش میں در در بھٹکنے پر مجبور بیوی

کئی دن گزر جانے کے بعد بھی جب وہ واپس نہیں آئی تو شوہر نے بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ متعلقہ تھانہ میں درج کرائی۔

گذشتہ روز اچانک خاتون اپنے عاشق کے ساتھ اپنی سسرال پہنچی اور اپنی علیحدگی کا مسئلہ رکھا جس پر خوب ہنگامہ ہوا۔بعد ازاں موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کو قابو کیا اور مفاہمت کی غرض سے تھانہ لے آئی جہاں شوہر کو بیوی کے اصرار کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑا۔ اس طرح دونوں خوشی خوشی اپنے اپنے گھر کی جانب روانہ ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.