اترپردیش کے ضلع قنوج کے گرسہائے گنج کوتوالی علاقے میں پیسے کو لے ہوئے تنازعہ کے بعد ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی۔متاثرہ کا الزام ہے کہ اس کے شوہر نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور بچوں کے ساتھ اسے گھر سے باہر نکال دیا۔
پولیس کے پاس شکایت درج کرنے کے بعد متاثرہ نے ایس پی سے انصاف کی مانگ کی ہے۔ایس پی سے شکایت کرنے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ وہیں اس کے شوہر کی تلاش جارہی ہے۔ متاثرہ نے شوہر اور سسرال والوں پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
خاتون کی پانچ برس قبل محمد خالد نامی ایک شخص سے شادی ہوئی تھی۔اس دوران متاثرہ لڑکی کے والد نے اپنی حیثیت کے مطابق جہیز دیا تھا۔ متاثرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ 12 اکتوبر کو پیسوں کی وجہ سے شوہر سے اس کی لڑائی ہوگئی ۔اس کے بعد اس کی ساس افسانہ نے اس کے شوہر پر طلاق دینے کا دباؤ بناتے ہوئے دوسری شادی کرنے کی بات کہی ، جس کے بعد شوہر نے اسے تین طلاق دے دیا اور بچوں کے ساتھ اسے گھر سے باہر نکال دیا۔
متاثرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ گھر سے باہر نکالنے کے بعد شوہر محمد خالد، چاچا بدرل، صدرل، زکرالدین اور پھوپھی قمرالنساء نے قانونی کاروائی کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
وہیں ایس پی امریندر پرساد کی ہدایت کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردیہے۔فی الحال پولیس ملزم شوہر کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔