ETV Bharat / state

اتر پردیش: فون پر تین طلاق؟ شوہر نے کیا انکار

اتر پردیش کے سونبھدر میں خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ اس کے شوہر نے فون پر اسے تین طلاق دے دیا ہے لیکن شوہر نے اس بات سے انکار کر دیا۔

فون پر تین طلاق
فون پر تین طلاق
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 1:16 AM IST

ضلع سونبھدر سے خبر موصول ہوئی کہ ایک شخص نے فون پر بیوی کو طلاق دیا جس کے بعد معاملہ زیر بحث ہے۔

تین طلاق کے واقعہ کے بعد پولیس انتظامیہ حرکت میں آگئی اور مذکورہ شخص سے بات کر رہی جو کہ فی الحال سورت شہر میں ہے۔

متاثرہ خاتون

تفصیلات کے مطابق دودھی کوتوالی علاقے کے گاؤں کورچی میں ایک خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ اس کے شوہر نے اسے موبائل فون پر تین طلاق دے دیا۔ متاثرہ خاتون نے اموار چوکی سمیت دودھ کوتوالی میں درخواست دے کر انصاف طلب کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی متاثرہ نے وزیراعلیٰ، ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی کو بھی خط بھیجا ہے جس میں انصاف کی استدعا کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پچھلے 5 برسوں سے اس کے شوہر اور سسرال والے اسے ہراساں کررہے ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر گجرات کے شہر سورت میں ملازمت کرتا ہے اور 6 جنوری کو اس نے فون پر بُرا بھلا کہتے ہوئے تین طلاق دے دیا اور اس کے بعد سسرال والوں نے اسے گھر سے نکال دیا۔

متاثرہ بتایا کہ اس کی 5 برس قبل ضمیر حسین سے شادی ہوئی تھی۔ شادی کے پندرہ دن بعد ہی سسرال والوں نے جہیز کا مطالبہ کرنا شروع کردیا اور اسے زد و کوب کیا اس کے باوجود وہ سسرال میں ہی رہی اور اسی دوران 6 جنوری کو اس کے شوہر ضمیر کا فون آیا اور اس نے اسے فون پر تین طلاق دے دیا۔

دودھی پولیس اسٹیشن کے افسر نے بتایا کہ ان کے پاس خاتون نے شکایت درج کروائی ہے اور اس کے شوہر سے فون پر بات ہوئی جو کہ سورت میں ہے۔ اس نے میاں بیوی کے مابین بحث کے معاملے کو قبول کرلیا ہے لیکن وہ تین طلاق والی بات سے انکار کر رہا ہے۔

فی الحال متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.