ETV Bharat / state

Husband Wife Death مرادآباد میں شوہر اور بیوی کی مشتبہ حالت میں موت - husband Die by Suicide in moradabad

مرادآباد کے گائتری نگر میں شوہر اور بیوی کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ہے۔ Suspicious Death of Husband Wife in Moradabad

مرادآباد میں شوہر، بیوی کی مشتبہ حالت میں موت

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 7:44 AM IST

مرادآباد میں شوہر، بیوی کی مشتبہ حالت میں موت

مرادآباد: ریاست اترپردیش کے مرادآباد کے ماجھولا تھانہ علاقے کے گائتری نگر میں شوہر اور بیوی کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ہے۔ خاتون کی لاش بستر پر پڑی ہوئی ملی جب کہ اس کے شوہر کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کے معائنے اور ابتدائی تفتیش کے دوران ملنے والے شواہد پر پولیس کے مطابق نوجوان نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد پھانسی لگالی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق تھانہ ماجھولا علاقہ کے گائتری نگر کے رہنے والے روی سینی کی شادی چار ماہ قبل سنبھل کے کسوا سرسی کی رہنے والی کرن سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد دونوں میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا۔ کل شام روی اور کرن دونوں ماتا مندر میں پوجا کرنے گئے تھے۔ وہاں سے واپسی کے بعد دونوں اپنے اپنے کمرے میں چلے گئے۔ روی کی ماں کے مطابق، وہ اپنے چھوٹے بیٹے پشپیندر کے ساتھ سبزی کی گاڑی پر تھی۔ اسی وقت محلے میں رہنے والی لڑکی نے آکر اطلاع دی کہ تمہارے گھر کا دروازہ نہیں کھل رہا۔ روی کی ماں مایا اور چھوٹا بھائی پشپیندر جلدی میں گھر پہنچ گئے۔ ماں اور بھائی نے روی کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن دروازہ نہیں کھلا۔

دروازہ توڑنے کے بعد کرن کی لاش بستر پر پڑی ہوئی ملی جب کہ روی کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پشپیندر اپنے بھائی کو ایک قریبی پرائیویٹ اسپتال لے گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دوسری جانب کرن کا کزن بھی اسے اسپتال لے گیا، وہ بھی دم توڑ چکی تھی۔ بعد ازاں دونوں کی لاشیں گھر لانے کے بعد اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تقریباً ایک گھنٹے تک معلومات اکٹھی کی۔ ایس ایس پی ہیمراج مینا کے مطابق جوڑے کی موت ہو گئی ہے۔ دونوں کے گھر والوں سے بات ہوئی ہے۔ جائے وقوعہ کا مکمل جائزہ لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں ایسا لگتا ہے کہ روی نے پہلے اپنی بیوی کرن کو قتل کیا اور پھر پھانسی لگا لی۔ تاہم واقعے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی گئی ہیں۔ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Nari Utthan Kendra شوہر بیوی کے درمیان تنازع کی سب سے بڑی وجہ موبائل اور نشہ، ریتو نارنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.