ETV Bharat / state

شوہر نے بیوی کا قتل کرکے لوٹ اور قتل کی جھوٹی کہانی گڑھی، گرفتار

author img

By

Published : Jul 26, 2020, 10:31 PM IST

Updated : Jul 27, 2020, 1:50 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں پولیس نے آج ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے، جس نے 22 جولائی کو اپنی ہی بیوی کو ہتھوڑے سے مارکر قتل کر دیا تھا اور لوٹ و قتل کی جھوٹی کہانی گڑھ دی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی کرکے جیل بھیج دیا اور اس کے قبضے سے قتل میں استعمال کیا جانے والا ہتھوڑا اور لوٹا ہوا مال زیورات اور بیگ بھی برآمد کیا ہے۔

husband created his wife murder fake story
شوہر نے بیوی کا قتل کرکے گڑھی لوٹ اور قتل کی جھوٹی کہانی

رامپور کے تھانہ عظیم نگر علاقے میں واقع بڑپورا شمالی گاؤں کے رہنے والے ایک شخص نے 22 جولائی کو تھانہ عظیم نگر پر اطلاع دی تھی کہ اس کی بہن اور بہنوئی نریندر پال ولد خوشالی رام ساکن گرام سرسواں ہرچند تھانہ بھگت پور ضلع مرادآباد سے گھر پر آ رہے تھے کہ جنگل گاؤں بہادر گنج میں تین نامعلوم افراد نے مار پیٹ کرتے ہوئے ان سے نقدی اور قیمتی زیورات لوٹ لیے۔

دیکھیں ویڈیو

اس متعلق تھانہ عظیم نگر پر مقدمہ 200/20 دفعہ 394 بنام 3 نامعلوم افراد دائر ہوا تھا۔ مزکورہ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا تھا۔

آج یہ معاملہ روشنی میں آیا، شکایت دہندہ کا بہنوئی نریندر پال کو خیزرپور کی پولیا سے پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ جس کی نشاندہی پر عرضی گزار کی بہن کو جان سے مارنے کے لئے استعمال کیا گیا۔

ہتھوڑا اور لوٹ دکھانے کے لیے چھینے گئے زیورات و پیسے برآمد کئے گئے۔

پوچھ گچھ کے ملزم نریندر پال نے بتایا کہ "کالج کے زمانے سے ہی گاؤں کی رہنے والی ایک لڑکی سے میرا عشق چل رہا تھا۔ ہم دونوں شادی کرنا چاہتے تھے، لیکن میرے گھر والوں اور رشتہ داروں نے میری شادی گاؤں بڑپورہ شمالی کی رہنے والی ایک لڑکی سے کرا دی۔

میرے گاؤں کی رہنے والی اس لڑکی سے میں آج بھی محبت کرتا ہوں۔ اس لئے میں نے سوچا کہ میں اپنی بیوی کو ہی راستہ سے ہٹا دیتا ہوں۔ 22 جولائی کو میں اپنی اہلیہ کو دوائی دلانے کے لیے رامپور اپنی موٹر سائیکل سے آیا تھا راستہ میں سے میں نے ایک دوکان سے ہتھوڑا خرید کر موٹر سائیکل کے بیگ میں رکھ لیا اور راستہ میں مجھے کہیں بھی موقع نہیں ملا۔

میں اپنی اہلیہ کو اس کے گاؤں میں ان کے کھیت دیکھنے کے بہانے سے لے گیا۔ پھر نے وہیں موقع دیکھ کر ہتھوڑے سے اپنی بیوی کے سر میں پیچھے سے کئی وار کئے۔

مجھے جب مکمل یقین ہو گیا کہ وہ مر چکی ہے تو میں نے آم کے باغ میں کچھ دور جاکر گھانس میں ہتھوڑا اور اپنی اہلیہ کے زیور بھی وہیں جھاڑیوں میں چھپا دیے۔

پھر میں نے وہیں کھڑے ہوکر اپنے سسر کو فون کرکے بتایا کہ ہم کھیت دیکھنے کے لیے آئے تھے یہاں پر تین بدمعاشوں نے ہمیں لوٹا اور میری اہلیہ کو سریوں سے بہت مارا ہے۔ اس کے بعد میری گھر والی کے اہل خانہ بھی وہاں پہنچ گئے اور علاج کے لئے ہسپتال لے گئے۔ میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں۔ مجھے اس بات پر بہت شرمندگی ہے۔'

اس معاملے پر رامپور کے ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ نے میڈیا کے سامنے واردات کا خلاصہ پیش کیا۔

Last Updated : Jul 27, 2020, 1:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.