نوئیڈا میں کسانوں کی تحریک شروع ہونے کے بعد سے ٹریفک کا نظام کافی متاثر ہوا ہے۔ نوئیڈا سے دہلی آنے جانے والوں کو کافی دقتوں کا سامنا ہے۔ کئی راستوں کو ڈائیورٹ بھی کرنے سے پریشانیاں بڑھیں ہیں لیکن آج بھی نوئیڈا ڈی این ڈی سرحد پر دہلی میں ہونے والی یوم جمہوریہ کی تیاریوں کے سلسلے میں طویل جام ہے۔
ٹرکوں کو فی الحال دہلی میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے، جس سے سینکڑوں ٹرک دہلی میں داخل ہونے کے منتظر ہیں۔
اس کی وجہ سے سڑکوں کے کنارے ٹرکوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ ان کے کنارے کھڑے ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور دیگر گاڑیاں بھی جام میں پھنستی رہیں۔ کئی کلو میٹر تک جام ٹرکیں کھڑی ہوئیں ہیں۔
ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ انہیں امید تھی کی مختصر وقت میں دہلی میں داخل ہو جائیں گے لیکن رات سے ہی انہیں روکا گیا ہے جس کی وجہ سے سڑکوں کے کنارے پڑے ہیں آس پاس نہ کھانے کا کوئی انتظام ہے اور نہ پینے کا۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: کسانون نے آج بھی زرعی قوانین کی کاپیاں نذر آتش کیں