میرٹھ: مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں سماجی تنظیم ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر ماہ منعقد ہونے والے محفل مشاعرے میں کسی ایک نامور شخصیات جس کی مشاعرے کی دنیا خدمات رہی ہے۔ ان کے نام پر محفل کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ اس مرتبہ اردو کے مشہور و معروف شاعر شمیم جے پوری جنہوں نے غزلوں کی دنیا اپنا منفرد مقام بنایا ہے۔
ان ہی کی یاد میں بیاد شمیم جے پوری کے عنوان سے ایک محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ محفل مقامی شعراء کرام کے علاوہ مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے تشریف لائے شعراء نے اپنے کلام کرتے ہوئے شمیم جے پوری کی غزلوں کو اپنے انداز میں پیش کرنے کے ساتھ اپنا کلام پیش کیا۔ محفل کا مقصد جہاں پرانے شعراء کو یاد کرنا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مجاز کی انقلابی نظم نذر علیگڑھ کو ترمیم کرکے اے ایم یو ترانہ بنوایا گیا
سماجی تنظیم ہم خیال فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کا ماننا ہے کہ اس طرح کے پروگراموں سے نہ صرف ہم اردو زبان کے فروغ کیلئے اپنا تعاون کر رہے ہیں بلکہ نئی نسل کو بھی اردو زبان سے آراستہ کر رہے ہیں تاکہ شاعری اور زبان دونوں کو باقی رکھا جا سکے۔ اس سے ہمیں مستقبل کے لئے نئے شعراء بھی حاصل ہو رہے ہیں۔