کانپور: اترپردیش کے ضلع کانپور کے نوبستہ تھانہ علاقے سے ایک انسانی اسمگلنگ کا دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نوبستہ کے رویندر نگر رہائشی سریش مانجھی (30) 6 ماہ قبل نوکری کی تلاش میں باہر گھوم رہا تھا، اس دوران وجے نام کے ایک شخص نے اسے یرغمال بنالیا اور مار پیٹ کی۔ بعد ازاں وجے نے سریش مانجھی کا ہاتھ پاؤں توڑ دیا اور آنکھوں میں کیمیکل ڈال کر اندھا کردیا۔ پھر ملزم وجے نے سریش کو راج نام کے ایک نوجوان کو 70 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔ Human Trafficking Case of in Kanpur
بتایا جاتا ہے کہ راج نام کا نوجوان دہلی میں ایسے لوگوں سے بھیک منگوانے کا کام کرتا ہے۔ وہ سریش کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنے والا تھا لیکن راج نے سریش کو خریدنے کے بعد اس کے جسم پر کئی سارے زخم دیکھے جو انفیکشن کی وجہ سے پھیلنے لگے تھے۔ راج نے سریش مانجھی کی حالت دیکھی تو اسے علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے گیا۔ جہاں ڈاکٹر نے سریش کے علاج کا خرچ 37 ہزار روپے بتایا۔ Human Trafficking Case of in Kanpur
بعد ازاں راج نے وجے کو فون کیا اور کہا کہ فروخت شدہ شخص کے علاج میں 37 ہزار روپے کا خرچ آرہا ہے، لہٰذا اس شخص (سریش مانجھی) کو واپس لے جاؤ اور مجھے دوسرا شخص دے دو۔ اس کے بعد راج اس شخص کو کانپور لے گیا، جس کے بعد راہگیروں نے سریش کی مدد کی اور اسے کسی طرح گھر پہنچایا گیا۔ Human Trafficking Case of in Kanpur
مزید پڑھیں:
یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد جمعرات کے روز علاقائی کونسلر پرشانت شکلا نے نوبستہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ اس دوران ہنگامہ بھی ہوا۔ جس کے بعد اے سی پی گووند نگر وکاس کمار پانڈے نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے، ملزمین کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔