ETV Bharat / state

مرادآباد: شادی تقریب میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے بعد زبردست مارپیٹ - مرادآباد شادی تقریب

Moradabad Marriage Party Fight: مرادآباد میں شادی کی تقریب کے دوران مارپیٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں درجنوں نوجوانوں کو آپس میں مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Moradabad Marriage Party
شادی تقریب میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ، تقریب کی محفل بنا اکھاڑا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 1:23 PM IST

شادی تقریب میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ، تقریب کی محفل بنا اکھاڑا

مرادآباد: مرادآباد میں شادی کی تقریب کے دوران مار پیٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ نوجوان آپس میں مار پیٹ کرتے ہوۓ نظر آ رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو مرادآباد کے تھانہ کٹگھر علاقے کا بتایا جاتا ہے، جہاں شادی کی تقریب میں موجود خواتین کے ساتھ کچھ نوجوانوں نے چھیڑ چھاڑ اور نا زیبا حرکات کیں۔

غور طلب نوجوانوں کی ان حرکات پر کچھ لوگوں نے احتجاج کیا تو ان لوگوں کا آپس میں جھگڑا شروع ہو گیا، جو آہستہ آہستہ مارپیٹ میں تبدیل ہو گیا۔ شادی کی محفل میں دو فریقوں کے درمیان مار پیٹ سے متعدّد افراد زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں لوگ آپس میں مار پیٹ کر رہے ہیں جس سے شادی کی محفل جنگ کا اکھاڑا بن گئی۔

واضح ہو کہ واقعہ کے بعد ایک فریق نے تھانے میں شکایت درج کراتے ہوئے پولیس سے کاروائی کا مطالبہ کیا۔ محمد فیصل کے مطابق کٹگھر کے بون مِل کے قریب ان کے بڑے بھائی کی شادی تھی، جس میں سب لوگ شادی کے پروگرام میں مصروف تھے اور مہمانوں کی آمدورفت جاری تھی۔ اس دوران شراب کے نشے میں دھت ہاشم، نظام، شاہویز سمیت کئی لوگوں نے شادی کی تقریب میں آنے والی لڑکیوں کے ساتھ قابل اعتراض حرکات شروع کر دیں۔ اس دوران احتجاج کرنے پر انہوں نے مار پیٹ شروع کر دی جس میں کئی لوگ زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہو کہ مار پیٹ کا یہ ویڈیو 27 دسمبر کا ہے ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے کاروائی کی ہے۔ اس پورے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ایس پی سٹی اکھیلیش بھدوریہ نے بتایا کہ تھانہ کٹگھر علاقے میں پولیس چوکی دس سرائے کے قریب شادی کی محفل میں مارپیٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ جس میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مارپیٹ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر ان پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ مزید لوگوں کی جانکاری لی جا رہی ہے اور جانکاری ہونے پر ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.