ETV Bharat / state

Ramadan Fasting Tips: رمضان میں عبادت کے ساتھ صحت کا خیال بھی ضروری

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 10:54 AM IST

ماہ رمضان المبارک کا محترم مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں، برکتوں اور اپنی نیکیوں کے ساتھ عالم اسلام پر سایہ فگن ہوچکا ہے۔ رمضان میں ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ روزہ رکھے اور عبادت کریں۔ صحت مند افراد بغیر کسی خوف کے روزہ رکھ لیتے ہیں، وہیں بیماری میں مبتلا افراد کو کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ What kind of food should be eaten in Ramadan

رمضان میں عبادت کے ساتھ صحت کا خیال بھی ضروری

ماہ رمضان المبارک میں روز رکھنے والے افراد کو کن کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے اس کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رئیس عالم انصاری سے خصوصی بات چیت کی۔ ڈاکٹر رئیس عالم انصاری نے بتایا کہ 'رمضان میں روزہ رکھنا سب کے لیے فائدہ مند ہے لیکن جن لوگوں کا شوگر لیول درست نہیں ہے ان کے لیے خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'اسلام میں بیماری کی حالت میں روزہ نہ رکھنے کی بھی بات کہی گئی ہے۔' How to Take Care of Health During Ramadan

ڈاکٹر رئیس نے کہا کہ 'جو لوگ روزہ رکھنے کے خواہاں ہیں ان کو ہم لوگ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی دوا کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں بتایا کہ ہماری تجویز یہ ہے کہ ہائی شوگر لیول والے مریض اپنی دوا یا ڈوز کو آدھا کر دیں اور اسے صبح کے بجائے شام کو لیں۔'لو شوگر لیول کے مریضوں کو انہوں نے مشورہ دیا کہ 'سحری میں پھل اور جوس وغیرہ کا اچھا استعمال کریں۔ افطار میں بھی اچھی ڈائیٹ لیں۔' ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو ڈاکٹر رئیس عالم کا مشورہ ہے کہ وہ اپنی صبح کی دوا کو افطار کے وقت لیں کیونکہ افطار سے سحر کے وقت تک وہ کچھ بھی کھا سکتے ہیں۔ اگر کوئی صبح دوا کھاتا ہے تو دن بھر کام کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھتا گھٹتا ہے ایسے میں پریشانی بڑھ جاتی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Your Health During Ramadan: رمضان المبارک میں کیسے اپنی صحت کا خیال رکھیں؟

ڈاکٹر رئیس عالم انصاری نے بتایا کہ 'اس مرتبہ رمضان میں گرمی زیادہ ہے ایسے میں تمام روزداروں کو کھانے پینے میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے موسم میں رسدار پھلوں کا استعمال کریں۔ افطار میں بہت زیادہ ٹھنڈی اشیاء کے استعمال سے بچیں خاص کر کولڈ ڈرنک اور شربت وغیرہ سے۔ انہوں بتایا کہ زیادہ چلڈ کولڈ ڈرنک سے گردوں کے سکڑنے کے امکانات ہوتے ہیں۔' Dr. Raees Alam Ansari on Sehri and Iftar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.