ETV Bharat / state

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ کیسے گزاریں؟ - days of ramzan

رحمتوں بھرا رمضان کا مقدس مہینہ سایہ فگن ہے پہلا عشرہ گزر چکا ہے دوسرے عشرے میں فرزندان توحید روزہ، نماز، ذکر، اذکار اور نوافل کو کثرت سے ادا کرتے ہیں، لیکن دوسرے عشرے میں کیسے کن عبادات پر زور دیں تاکہ اللہ اپنے رحمتوں سے نوازے۔

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ کیسے گزاریں؟

author img

By

Published : May 5, 2020, 8:30 PM IST

اترپردیش کے شہر بنارس کے معروف عالم دین مفتی ہارون رشید نقشبندی نے اس سلسلے میں بتایا کہ رمضان المبارک حدیث پاک کی روشنی میں بلاشبہ رحمتوں بھرا مہینہ ہے اس میں جتنی بھی عبادات کی جائے کم ہے۔

اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت کا ہے دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے اور تیسرا جہنم سے آزادی کا ہے۔

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ کیسے گزاریں؟

انہوں نے کہا کہ مغفرت کے عشرہ میں زیادہ سے زیادہ اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار کرنا ہے اور اللہ سے اپنے گناہوں سے توبہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ بندوں کو اپنے گناہوں کے بارے میں زیادہ بہتر معلوم ہوتا ہے اس لیے عشرے مغفرت میں چاہیے کی زیادہ سے زیادہ اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار کریں کریں اور جن گناہوں سے توبہ کر چکے ہیں اسے دوبارہ نہ کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے اس میں دعا، استغفار کرنا چاہیئے اور اللہ رب تقدیر سے دعا کریں کہ عشرہ جہنم سے آزادی کے صدقے میں پروانہ نجات عطا فرمائے اور اس عشرہ کی خاص دعائیں زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی کوشش کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.