میرٹھ کے محکمہ صحت نے گرمی کی شدت کے پیش نظر ایک ہدایت نامہ جاری کرکے عوام کو اس کے نقصانات سے آگاہ کیا ہے اور اس موسم میں صحت کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ بھی بیان کیا ہے۔
چیف میڈیکل افسر راج کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں عوام کو صحت مند رہنے کے لیے رس دار پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے، بلا ضرورت دھوپ میں جانے سے پرہیز کرنا چاہیے اور اگر کسی شخص کو پسینہ نہیں آرہا ہے تو فورا ہسپتال میں علاج کے لیے جانا چاہیے۔
اسی طرح شب و روز مزدوری کرنے والے مزدور جو زیادہ پسینہ آنے کے سبب بےہوشی کے شکار ہو جاتے ہیں انھیں بھی قریب کے ہسپتال میں اپنا علاج کرانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت سے اکثر لوگ بے ہوش ہو جاتے ہیں ایسے میں گرم ہواؤں سے لوگوں کو پرہیز کرنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔