میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ کے لیساڈی گیٹ علاقے میں چند روز نسرین نام کی ایک خاتون کی پراسرار موت ہوگئی تھی۔ اس کے سسروالوں نے میکے والوں کو اطلاع دیے بغیر خاتون کی تدفین کردی تھی۔ مقتولہ کے رشتہ داروں کا الزام تھا کہ نسرین کے شوہر کے غیر ملکی خاتون سے ناجائز تعلقات تھے۔ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ نسرین نے احتجاج کیا تو 29 نومبر کو اسے قتل کر دیا گیا۔ HouseWife Unnatural Death Mystery Solved After Second Autopsy In Meerut Uttar pradesh
مزید پڑھیں:Mysterious Death Of Women نسرین کی موت مشکوک قرار،لاش قبر سے نکالی گئی
بوڑھے والد نے ڈی ایم اور ایس ایس پی سے لاش کو قبر سے نکال کر دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد ڈی ایم کی ہدایت پر لیساڈی گیٹ پولیس نے خاتون کی لاش کو قبر سے نکال کر دوبارہ پوسٹ مارٹم کرائی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل کا راز کھل گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نسرین کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ شوہر عامر خان نے سعودی عرب کی رہائشی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کے لئے اس واردات کو انجام دیا تھا۔پولیس نے تھانہ لیساڈی گیٹ میں شوہر، سسر جان محمد، ساس، بہنوئی ندیم اور فیروز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔HouseWife Unnatural Death Mystery Solved After Second Autopsy In Meerut in Uttar pradesh