ETV Bharat / state

Demolition of Illegal Construction In Bareilly: بریلی میں اسمارٹ سٹی کے نام پر گھروں کو مہندم کردیا گیا - محکمہ تعمیرات عامہ پی ڈبلو ڈی

اترپردیش کے بریلی میں اسمارٹ سٹی منصوبہ کے نام پر کئی غریبوں کے گھروں پر انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹس اور اطلاع دیے بلڈوزر سے منہدم کر دیا۔ اس کاروائی کے خلاف مقامی لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی اور پتلا نذر آتش کیا Bulldozers hit homes in the name of Smart City۔

Houses were Demolished in Bareilly
Houses were Demolished in Bareilly
author img

By

Published : Apr 28, 2022, 11:54 AM IST

بریلی: ''جُھمکا گرا رے بریلی کے بازار میں'' سنہ 1966ء میں ریلیز ہوئی فلم میرا سایہ کے اس نغمے سے لوگ بخوبی واقف ہوں گے۔ یہ نغمہ جس بازار کے لئے تصور کیا جاتا ہے، اب وہاں اوور برج تعمیر ہونے جا رہا ہے۔ لکھنؤ کی ٹیم نے کتب خانہ اوور برج کی تعمیر کے لئے سروے بھی شروع کر دیا ہے۔ ٹیم نے کتب خانہ روڈ پر لے آؤٹ کے ساتھ تمام غیر قانونی تجاوزات پر لال نشان لگانا شروع کر دیا ہے۔ اب تک 35 مقامات پر لال نشان لگا کر تجاوزات ہٹانے کو حتمی شکل دی ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔
اسمارٹ سٹی منصوبہ کے تحت کتب خانہ اوور برج کی تعمیر شہر کوتوالی سے لیکر براستہ کتب خانہ سے کوہاڑا پیر تک کی جائے گی۔ اس سے قبل تجاوزات ہٹانے کے لیے سڑک کی پیمائش کی جا رہی ہے۔ اس کے تحت اوور برج کے نیچے آنے والی عمارتوں پر لال نشان لگائے جا رہے ہیں۔ لکھنؤ سے آئی ٹیم نے سروے کے دوران ایسے 35 مقامات کو نشان زد کیا ہے۔ اب تکنیکی ٹیم لے آؤٹ کی رپورٹ تیار کرکے دو چار دن میں برج کارپوریشن کو پیش کرے گی۔ اس کے بعد حیدرآباد کی کمپنی، برج کارپوریشن کی نگرانی میں اوور برج کی تعمیر کا کام شروع کرے گی۔ سروے کے لیے پہنچی ٹیم کو دیکھ کر وہاں کے تاجروں نے احتجاج بھی کیا ہے۔
Houses were Demolished in Bareilly
احتجاج میں مقامی لوگوں نے بینر لگا کر ناراضگی ظاہر کی
اسی سلسلہ میں بریلی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی نے سڑک سے غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ ٹیم نے تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کیا تو یہ توقع تھی کہ لوگ تجاوزات ہٹانے کی بی ایم سی کی مہم کی مخالفت کریں گے۔ ویسا ہی ہوا اور لوگوں نے بی ایم سی ٹیم کے مہم کی مخالفت کی، لیکن ٹیم نے تمام مخالفت اور احتجاج کے باوجود اپنی کارووائی کو جاری رکھا۔
Houses were Demolished in Bareilly
احتجاجی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔
بی ایم سی کی منصوبہ بندی کے تحت روزانہ ایک سڑک سے تجاوزات ہٹانے کا کام کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں چوپلہ سے کتب خانہ تک تجاوزات ہٹانے کام شروع کیا گیا ہے۔ برج کارپوریشن لےآؤٹ کے ساتھ اپنے پلر لگانے کے لیئے تمام مقامات کی پیمائش کر رہا ہے اور بی ایم سی اپنی ٹیم کے ساتھ برج کارپوریشن کی رپورٹ پر تجاوزات ہٹانے کا کام کر رہا ہے۔ کبت خانہ اوور برج کے لیئے لےآؤٹ سمیت کثرت تیز ہو گئی ہے۔ نئے سرے سے سروے ہو رہا ہے۔ کل 1377 میٹر لمبے اوور برج میں 50 پلرس ہوں گے۔ بڑے پلرس کی اونچائی 5۔8 میٹر ہوگی اور سب سے چھوٹے پلر کی اونچائی صرف 2 میٹر ہوگی۔ اوور برج کے تعمیراتی کام کی راہ میں آنے والے کچھ مکانوں کے چھجّے اور مذہبی مقامات کے کچھ حصّے اور دیواریں ہٹانے کا کام بھی تیزی سے کیا جائےگا۔کتب خانہ اوور برج کے تعمیراتی کام کو 16 ماہ میں مکمل کرنے کا وقت مقرر کیا گیا ہے، تاکہ تاجروں کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاجر اوور برج کے تعمیر ہونے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ کیونکہ تعمیراتی کام شروع ہوتے ہی ان کا کاروبار ختم ہو جائے گا۔ مسائل کے درمیان، گاہک دکانوں پر جانا چھوڑ دیں گے۔

مزید پڑھیں:

کتب خانہ روڈ اسٹیٹ ہائی وے کے نام پر محکمہ تعمیرات عامہ پی ڈبلو ڈی Public Works Department PWD میں درج ہے۔ چند سال پہلے اس سڑک سے سٹی بسیں چلتی تھیں۔ اس وقت اگر کتب خانہ کی شاہراہ کی بات کریں تو اس وقت سب سے بڑا جام ضلع اسپتال سے کوہاڑا پیر براستہ گھنٹہ گھر، کتب خانہ چوراہے تک لگتا ہے۔ اس جام کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔ لیکن اس اوور برج کی تعمیر سے شہر کا ٹریفک نظام کافی حد تک بہتر ہو جائے گا۔

کتب خانہ اوور برج کی تعمیر کے بعد اس کے نیچے نائٹ مارکیٹ بنانے کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس سے تاجروں کو مزید سہولت ملے گی۔ بریلی اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کتب خانہ اوور برج کی لمبائی 1577 میٹر رکھی گئی تھی اور بعد میں اسے بڑھا کر 1377 میٹر کر دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.