ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ کوتوالی علاقے کے نیازو پورہ گاؤں میں اتوار کی رات ایک غریب کا مکان مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے بھربھرا کر گیا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ جب مکان زمین دوز ہوا تو اس میں کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:jamiat Ulema Hind Distributed Blanket: جمیعت علمائے ہند نے غریبوں میں لحاف تقسیم کئے
مکان مالک ریاض الدین رکشہ چلا کر اپنے کنبے کو پالتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہم بہت غریب ہیں انتظامیہ کی جانب سے ہماری مدد کی جائے اور ہمارے آشیانے کو ٹھیک کیا جائے، جس سے ہمیں رات کھلے آسمان کے نیچے نہیں گزارنی پڑے۔