ETV Bharat / state

متاثرہ افراد کا پولیس پر الزام - اتر پردیش میں غریب اہل خانہ کے ساتھ مارپیٹ

بہرائچ کے تھانہ فخرپور کے رہنے والے ببلو، شیاما دیوی اور سنجو دیوی کے گھر کے بیچ سے کچھ دبنگ غنڈے راستہ نکال رہے تھے۔

'پولیس فریاد نہیں سنتی بلکہ ہمارے ہی لوگوں کو جیل بھیجتی ہے جائیں تو جائیں کہاں'

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 8:51 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بہرائچ میں کچھ دبنگ غنڈوں نے ایک غریب اہل خانہ سے مار پیٹ کے بعد اس کا آشیانہ جلا دیا۔

'پولیس فریاد نہیں سنتی بلکہ ہمارے ہی لوگوں کو جیل بھیجتی ہے جائیں تو جائیں کہاں'

اہل خانہ کا الزام ہے کہ ' ان کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے بعد ان کا گھر بھی جلا دیا گیا۔ پولیس فریاد نہیں سنتی بلکہ ہمارے ہی لوگوں کو جیل بھیجتی ہے۔ جائیں تو جائیں کہاں۔'

دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ ' بہرائچ کے تھانہ فخرپور کے رہنے والے ببلو، شیاما دیوی اور سنجو دیوی کے گھر کے بیچ سے کچھ دبنگ غنڈے راستہ نکال رہے تھے۔

اہل خانہ نے اعتراض جتایا تو دبنگوں نے پورا آشیانہ ہی جلا دیا جس کی وجہ سے یہ سبھی افراد بےگھر ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق 'ان لوگوں نے اس بات کی اطلاع تھانہ فخرپور کو دی تو وہاں بھی مایوسی ہاتھ لگی۔ الٹا ان کے خاندان کے دو افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔

مجبور ہوکر یہ پورا خاندان کلکٹریٹ میں احتجاج پر بیٹھ گئے۔

اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ 'ضلع مجسٹریٹ ہماری زمین کی ناپی کروا کر ہمیں دلا دیں تاکہ ہم اپنے لیے چھت کا انتظام کر سکیں-

اس سلسلے میں ابھی کوئی بھی آفسر و پولیس بولنے کو تیار نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.