ETV Bharat / state

لکھنؤ: کھانے کے ہوٹل کاروبار پر کورونا کا اثر

نوابی شہر لکھنؤ ایک طرف جہاں تہذیب و ادب کا گہوارہ ہے وہیں ٹنڈے کباب اور نلی نہاری کھانے والے دیوانوں کی پوری فوج ہے۔ یہ بات دیگر ہےکہ لاک ڈاؤن نے منہ کا ذائقہ خراب کر دیا ہے، جس کا اثر ہوٹل مالکان کے کاروبار پر ہوا۔

hotel business affected
کھانے کے ہوٹل کاروبار پر کورونا کا اثر
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 8:01 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کسٹمر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر طرف ویرانہ تھا۔ ہم لوگ عالمگیر ہوٹل کے پرانے کسٹمر ہیں، جب سے ہوٹل کھلا ہے ہم لوگ کافی خوش ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ میں بچپن سے اپنے والد کے ساتھ آتا تھا اور اب میری عمر 40 سال ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم لوگ یہاں بیٹھ کر کھانا نہیں کھا سکتے، لیکن اتنی سہولت مل گئی ہے کہ اسے پیک کروا کر گھر میں کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

hotel business affected
ہوٹل کاروبار پر کورونا کا اثر

ہوٹل مغل ذائقہ کے ریحان نے بات چیت کے دوران بتایا کہ پہلے کی طرح کسٹمر نہیں آرہے ہیں، چند لوگ ہی کھانے کے لیے آتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ ہمیں سماجی دوری کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ آن لائن آرڈر کر دیتے ہیں۔ دوسری وجہ ہوٹل بند ہونے کا وقت 8:30 ہے، جس وجہ سے کسٹمر نہیں آتے۔ جہاں تک بزنس کا سوال ہے تو ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

hotel business affected
ہوٹل کاروبار پر کورونا کا اثر

پہلے کے مقابلے کاریگر بھی ہم نے کم کر دئیے ہیں، یہاں تک کہ ہمارے گھر کے لوگ بھی ہوٹل میں کام کر رہے ہیں۔

عالمگیر ہوٹل کے مالک مجیب احمد نے بتایا کہ ہوٹل بند ہونے کی جو ٹائمنگ ہے، وہ مناسب نہیں ہے کیونکہ زیادہ تر کسٹمر رات کو ہی کھانے آتے ہیں۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہر حال میں ہوٹل نو بجے سے پہلے ہی بند ہو جانے چاہیے۔

hotel business affected
ہوٹل کاروبار پر کورونا کا اثر

انہوں نے کہا کہ ہمارا ضلع انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ہوٹل بند ہونے کے وقت میں اضافہ کریں تاکہ ہمیں زیادہ نقصان نہ ہو۔

غورطلب ہے کہ کورونا وائرس کے سبب ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہوا، جس کے سبب بازار، دکان، ہوٹل بند رہیں لیکن دارالحکومت لکھنؤ میں ہوٹل کھولنے کی اجازت پہلے ہی دے دی گئی تھی۔

hotel business affected
ہوٹل کاروبار پر کورونا کا اثر

یہاں کے ہوٹل مالکان کی پریشانی یہ تھی کہ گوشت کاروباری کے پاس لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے گوشت نہیں مل پایا اور اب پولیس اور ضلع انتظامیہ نے ہوٹل رات 9 بجے سے پہلے ہی بند کرنے کا سخت فرمان جاری کیا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.