ETV Bharat / state

بارہ بنکی: عوامی نمائندوں کے لئے اعزازی تقریب کا اہتمام - اردو نیوز

بارہ بنکی میں بجلی مزدور سنگٹھن کی جانب سے عوامی نمائندوں کے لئے اعزازی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی رہنماؤں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

عوامی نمائندوں کے لئے اعزازیہ تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 5:13 PM IST

اترپردیش کے بارہ بنکی میں بجلی مزدور سنگٹھن کی جانب سے عوامی نمائندوں کے لئے اعزازی تقریب اور سمرستا بھوج کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن پارلیمان اوپیندر راوت، گریجویٹ نشست سے ایم ایل سی اونیش پٹیل اور رکن اسمبلی شرد اوستھی کو اعزاز سے نوازا گیا۔

اس دوران تقریب میں موجود محکمہ بجلی کے اڈھاک ملازمین نے اپنے محکمہ سے متعلق مسئلے کو لے کر عوامی نمائندوں کو میمورنڈم دیا جس کے بعد تقریب میں موجود رہنماؤں نے ان کے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

شہر کے گھوسیانہ واقع بجلی دفتر میں ہوئی اس تقریب میں بڑی تعداد میں بجلی ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں سب سے پہلے تمام عوامی نمائندوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے بعد اڈھاک بجلی ملازمیں نے اپنا میمورنڈم رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی کو دیا۔

ویڈیو

بجلی مزدور سنگٹھن کے جنرل سکریٹری سہیل ادیب نے کہا کہ 'اڈھاک بجلی ملازمین کو متعدد مسائل درپیش ہیں۔ 8-10 ہزار کی تعداد میں اڈھاک بجلی ملازمیں دسیوں برس سے محکمہ میں کام کر رہے ہیں لیکن آج تک ان کی نوکری مستقل نہیں ہوئی، جبکہ قانون یہ ہے کہ تین برس کام کرنے کے بعد کوئی بھی فرد محکمہ کا مستقل ملازم ہوگا۔'

مزید پڑھیں:

وبا کے دوران غیر معمولی کارکردگی پر اساتذہ کو اعزاز

انہوں نے کہا کہ 'قانون یہ بھی کہتا ہے کہ کسی بھی ملازم کو 18 ہزار سے کم محنتانہ نہیں دیا جائے گا۔ اس لئے ان کا مطالبہ ہے کہ تمام اڈھاک ملامین کو کم از کم 18 ہزار روپے ماہانہ اجرت دی جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی محکمہ میں خالی عہدوں کو اڈھاک ملازمین سے پر کیا جائے اس کے بعد تقریب میں موجود سبھی رہنماؤں نے ان کے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.