لڑکی کے شوہر کو جب اس بات کا پتہ چلا تو اس نے پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے اپنی بیوی کے قتل کی شکایت کی۔
میرٹھ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اب اس معاملے کی پوری تحقیقات کرنےکا حکم دیتے ہوئے لڑکی کی لاش کو قبر سے نکالے جانے کا حکم جاری کیا۔ دیر رات لڑکی کی لاش کو قبر سے نکالا گیا اور اب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کے بعد ہی اس پورے معاملے کا انکشاف ہو سکے گا۔
شادی سے ناراض لڑکی کے گھر والوں نے سماج میں بدنامی نہ ہونے کی بات پر لڑکی کو اپنے گھر سے شادی کرنے کی بات کہہ کر اسے اپنے ساتھ گھر لے آئے، لیکن گزشتہ ہفتے اس کی موت کی خبر سے شوہر فرمان کو اس گھر والوں پر شبہ ہوا اور جب اس نے شائنہ کی موت کی وجہ جاننے کی کوشش کی تو اس کا قتل کرنے کی بات سامنے آئی۔
فرمان نے اپنی بیوی کے قاتلوں کو سزا دلانے کے لیے ان کے خلاف پولیس اور انتظامیہ سے مدد کی فریاد کی ہے اس کے بعد شائنہ کی لاش کو قبر سے نکالے جانے پر پولیس اب پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی اس کے قاتلوں کو سزا دینے کی بات کہہ رہی ہے۔
میرٹھ میں اس واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ تو وہیں فرمان نے لڑکی کے قتل کا الزام اس کے گھر والوں پر لگاتے ہوئے قریب 06 لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔ بیوی کے قتل کے بعد اب فرمان کو بھی اپنی جان کا خطرہ بنا ہوا ہے، ایسے میں پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ اس کے بعد ہی شائنہ کی موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔