ETV Bharat / state

Honor killing in Mathura غیرت کے نام پر قتل، پولیس نے والد کو گرفتار کیا - Woman body found stuffed in suitcase on Yamuna

متھرا پولیس نے دہلی سے تعلق رکھنے والے نتیش یادو کو ان کی بیٹی آیوشی یادو کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ والد نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کا قتل کیا۔ Honor killing in Mathura

Woman's body found stuffed in suitcase on Yamuna
غیرت کے نام پر قتل، پولیس نے والد کو گرفتار کیا
author img

By

Published : Nov 21, 2022, 10:25 AM IST

متھرا: متھرا ضلع میں یمنا ایکسپریس وے کے سروس روڈ پر لال رنگ کے ٹرالی بیگ میں ملنے والی لاش نئی دہلی کی آیوشی یادو (21) کی نکلی۔ اتوار کے روز مقتول کی والدہ اور بھائی نے لاش کی شناخت کی۔ پولیس کے مطابق ایوشی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ لڑکی کے والد نے ہی بیٹی کو گولی ماری کر لاش کو سوٹ کیس میں رکھ کر متھرا پھینک آیا تھا۔ پولیس نے ملزم باپ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ Honor killing in Mathura

خبروں کے مطابق لڑکی کا قتل 17 نومبر کی دوپہر کو ہوا جب لڑکی صبح گھر سے نکلی۔ دوسرے دن یعنی 18 نومبر کو یمنا ایکسپریس وے کے سروس روڈ پر خون سے لت پت لاش ٹرالی بیگ میں ملی۔ لڑکی کے سر بازو اور ٹانگوں پر زخموں کے نشانات تھے اور اسے سینے میں گولی ماری گئی تھی۔ متھرا پولیس نے متوفی کی شناخت کے لیے 8 ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ لڑکی کی شناخت کے لیے پولیس کی ٹیمیں گروگرام، آگرہ، علی گڑھ، ہاتھرس، نوئیڈا اور دہلی پہنچیں۔

پولیس کے مطابق مسلسل تحقیقات کے بعد لاوارث لاش کی شناخت نتیش یادو کی بیٹی ایوشی یادو کے طور پر ہوئی، جو گلی نمبر 65، گاؤں موڈبند، تھانہ بدر پور (دہلی) کی رہنے والی ہے۔ اس کے بعد پولیس کی ٹیم لڑکی کے گھر پہنچی جہاں اس کی ماں اور بھائی ملے جب کہ والد غائب تھا، جس کے بعد دونوں کو پوسٹ مارٹم ہاؤس لایا گیا جہاں انہوں نے لاش کی شناخت کی۔ ماں نے لاش کو اپنی بیٹی آیوشی کی لاش بتائی اور مزید کچھ بتانے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ 18 نومبر کی صبح 11 بجے یمنا ایکسپریس وے کے سروس روڈ پر زرعی تحقیقی مرکز کے قریب جھاڑیوں میں ایک سرخ رنگ کے ٹرالی بیگ میں خون میں لت پت لڑکی کی لاش ملی تھی۔ گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد لاش کو ٹرالی بیگ میں بھر کر پھینک دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.