ETV Bharat / state

غریب خواتین کے لئے فلاحی تنظیم کی جانب سے ہومیوپیتھی کلینک کا آغاز

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 11:17 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں فلاحی تنظیم رئیس رامپوری کلیان سنستھان کی جانب سے غریب خواتین کے علاج و معالجہ کے لئے ہومیوپیتھی کلینک کا آغاز کیا گیا ہے۔ جہاں خواتین کے خصوصی امراض کی ماہر ڈاکٹر گلناز صدیقی صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مریضوں کا علاج کریں گی۔

homeopathy clinic open for needy and poor women in rampur
غریب خواتین کے لئے فلاحی تنظیم کی جانب سے ہومیوپیتھی کلینک کا آغاز

بڑھتی بیماریوں اور صحتی مراکز کی کمی کو دیکھتے ہوئے رامپور کے پرانا گنج علاقے میں فلاحی تنظیم رئیس رامپوری کلیان سنستھان کی جانب سے ناز ہومیوپیتھی کلینک کا افتتاح کیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جہاں غریب خواتین مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ کلینک کا باقاعدہ افتتاح تنظیم کی خاتون رکن نے فیتا کاٹ کر کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر گلناز صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ہومیوپیتھی علاج کے فوائد بتائے۔

رئیس رامپوری کلیان سنستھان کے صدر شریف الرحمٰن خاں نے کہا کہ علاقہ کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے یہاں ہومیوپیتھی کلینک کا آغاز جا رہا ہے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نعمان خان غازی نے تنظیم کی اس کوشش کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کم سے کم خرچ میں اچھا علاج دینے کے مقصد سے اس کلینک کا افتتاح کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

نومنتخب ریاستی سیکریٹری کا اقلیتی چیئرمین کے دفتر میں استقبالیہ

یاد رہے کہ ہومیوپیتھی کا یہ کلینک ہر روز صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلا کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.