ETV Bharat / state

مفت میں گھریلو ماسک کی تقسیم - ایکتا جیسوال بہرائچ

ریاست اترپردیش کے شہر بہرائچ کی رہنے والے ایکتا جیسوال خود سے ماسک بناتی ہیں اور مفت میں لوگوں میں تقسیم کرتی ہوں۔

home made free distribution in bahraich
مفت میں گھریلو ماسک کی تقسیم
author img

By

Published : May 5, 2020, 4:37 PM IST

Updated : Jun 3, 2020, 7:18 AM IST

اس مشکل گھڑی میں ہر باشعور شخص اپنے آپ کو اور دوسروں کو بھی کورونا جیسی مہلک وباء سے بچانے کے تمام تر طریقے اپنا رہا ہے۔

صرف اس لیے کہ ملک میں بیماری کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

اس کے لئے بہت سے لوگ مختلف طرح کی تدابیر اپنا رہے ہیں، تاکہ لوگوں کو کچھ فائدہ پہنچ سکے، اور لوگوں کو کورنا جیسی مہلک بیماری سے بچایا جاسکے۔

اس ضمن میں ایکتا جیسوال روزانہ ماسک بنا کر ضرورت مندوں میں تقسیم کرتی ہیں ، وہ انھیں کورنا جیسی مہلک بیماری سے ہوشیار رہنے اور اس سے بچاؤ کے طریقوں سے بھی آگاہ کرتی ہیں۔

بہرائچ کووڈ۔19 جیسی وبا سے لڑنے کے لئے، بی جے پی مہیلا مورچہ کی شہر صدر ایکتا ایک ماہ سے لگاتار اپنی ذاتی رہائش گاہ پر چہرے کا ماسک بنا رہی ہیں اور قریب 2000 سے 2500 تک ماسک بنا چکی ہیں ۔

اور مستقل ماسک کو غریبوں اور ضرورتمندوں کے درمیان تقسیم کررہی ہیں، وہ لوگوں کو ماسک کے فوائد بتاتے ہوئے بیماری سے کس طرح سے بچا جائے اس کی بھی جانکاری فراہم کرتی ہیں۔

ایکتا نے کہا کہ چہرہ چھپاکر رکھنا بہت ضروری ہے اور اس کام میں ان کے شوہر بی جے پی نیتا رمیش جیسوال بھی ان کی مسلسل مدد کر رہے ہیں اور بی جے پی کے ضلع صدر شیام کرن ٹیکڑی وال بھی چہرے کے ماسک بنانے میں کپڑوں کی فراہمی کر رہے ہیں۔

ایکتا جیسوال نے بتایا کہ وہ ممبر اسمبلی انوپما جیسوال اور شہر صدر مہیلا مورچہ پرگیہ ترپاٹھی کی قیادت میں مستقل طور پر کام کررہی ہیں۔

Last Updated : Jun 3, 2020, 7:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.