غورطلب ہے کہ اتر پردیش حکومت نے مکتوب نمبر 11997 / اکاؤنٹس / سات -146 / 2005 از ہوم گارڈز ہیڈ کوارٹر لکھنؤ کے مطابق 'مورخہ 27 ستمبر 2019 کو فیصلہ کیا ہے کہ مالی قلت کی وجہ سے صوبہ سے 16519 ہوم گارڈوں کو کم کر دیا جائےگا۔'
حکومت کے اس حکم نامہ کے خلاف ہوم گارڈ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کر رہے ہیں۔
ہوم گارڈ یونین نے ایک میمورنڈم ضلع کلیکٹریٹ میں اے سی ایم کے سپرد کرتےہوئے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ 'آپ جب سے صوبہ کے سربراہ منتخب ہوئے ہیں، تب سے تمام ہوم گارڈز کے گھروں میں خوش حالی کا ماحول ہے۔'
ڈیوٹی الاؤنس میں مسلسل اضافہ اور اضافی ملازمت کا علیحدہ الاؤنس دئے جانے سے ہوم گارڈ بہت خوشی خوشی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ لیکن 16519 ہوم گارڈ کو کم کئے جانے کے فیصلے کے بعد تمام ہوم گارڈز کے گھروں میں ماتم جیسا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
ہوم گارڈ یونین نے حکومت اتر پردیش سے مطالبہ کرتے ہوئے گزارش کی ہے کہ 'ہوم گارڈ ہیڈ کوارٹر لکھنؤ کو کم کئے جانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ بحال کرکے اُن کا روزگار سلامت رکھا جائے۔'