ETV Bharat / state

'جنتا کرفیو' کے دوران دارالعلوم دیوبند میں تعطیل - دیوبند علاقہ میں کورو نا وائرس

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے پیش نظر جنتا کرفیو کے سبب اداروں میں چھٹی رہے گی اور تمام محکموں کے دفاتر بند رکھے جائیں گے۔'

'جنتا کرفیو' کے دوران دارالعلوم دیوبند میں تعطیل

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 8:34 PM IST

ریاست اتر پردیش کے دیوبند علاقہ میں کورو نا وائرس کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی کی 'جنتا کرفیو' کی اپیل کی یہاں دارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم وقف دیوبند سمیت تمام اداروں نے حمایت کی ہے اور 22 مارچ کو اداروں میں تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنتا کرفیو کے دوران دارالعلوم دیوبند میں تعطیل

ساتھ ہی طلبہ کو ادارہ کے احاطہ میں رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے صاف صفائی پر دھیان دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر اعظم مودی کی اپیل کو کامیاب بنانے کے لئے سیاسی، سماجی اور دیگر تنظیمیں عوام سے مسلسل گھروں میں رہنے اور جنتا کرفیو کو کامیاب بنانے کی اپیل کررہی ہیں۔

جنتا کرفیو کو سوشل میڈیا بھی حمایت مل رہی ہے حالانکہ کچھ لوگ اس کی مخالفت بھی کررہے ہیں۔

اسی تناظر میں ممتاز اسلامی تعلیمی اداروں نے بھی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے اس مہم کی حمایت کی ہے۔

دارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم وقف دیوبند نے ہفتے کے روز اس سلسلے میں ایک اعلان جاری کیا۔

اس سلسلے میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے پیش نظر جنتا کرفیو کے سبب اداروں میں چھٹی رہے گی اور تمام محکموں کے دفاتر بند رکھے جائیں گے۔'

انہوں نے اداروں کے طلبہ کو ہدایت کی ہے وہ اداروں میں ہی رہیں اور عوامی کرفیو کے دن خصوصی احتیاط برتیں۔

اس کے ساتھ دارالعلوم زکریا دیوبند، جامعہ امام محمد انور شاہ اور جامعة الشیخ حسین احمد مدنی سمیت دیوبند میں واقع دیگر اداروں کی ذمہ داروں نے بھی اپنے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے طلبا کو اپنے کمروں میں رہنے، صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دارالعلوم دیوبند کے فیصلہ کی اطلاع دیتے ہوئے ادارہ کے میڈیا ترجمان اشرف عثمانی نے بتایا کہ 'دارالعلوم دیوبند موجودہ حالات کے مدنظر جو بھی ضروری ہے وہ اقدامات کررہا ہے اور ہمارے یہاں مسلسل میٹنگ کی جارہی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'دارالعلوم دیوبند نے جنتا کرفیو کے دوران چھٹی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.