ETV Bharat / state

Shab e-Barat میرٹھ میں ہولی،شبِ برات باہمی اتحاد اور پُرامن طورپر منانے کا عزم - Meerut News

ویاپار سنگھ سے جڑے اراکین کا کہنا ہے کہ میرٹھ ایک انقلابی شہر ہے، یہاں قومی یکجہتی اور آپسی اتحاد کی مثال ان دونوں تہواروں پر بھی پیش کی جائے گی۔

شبِ برات باہمی اتحاد اور پُرامن طورپر منانے کا عزم

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 7:38 PM IST

شبِ برات باہمی اتحاد اور پُرامن طورپر منانے کا عزم

پورے ملک میں کل ہولی اور شب برات کا تہوار پر سکون ماحول میں منانے کے لیے حکومت کے علاوہ سماجی تنظیموں کی جانب سے دونوں مذاہب سرکردہ افراد آپسی اتفاق اور بھائی چارے کو قائم رکھنے کا عزم کر رہے ہیں، اسی مقصد کے تحت میرٹھ میں بھی ضلع انتظامیہ کے افسران سماجی شخصیات کے ساتھ الگ الگ مقامات پر پیس میٹنگ کر رہے ہیں تاکہ دونوں تہوار آپسی اتفاق اور اتحاد کے ساتھ منایا جا سکے۔

ہولی اور شب برات ایک ہی تاریخ میں ہونے سے دونوں مذاہب کے بیچ کسی قسم کے ٹکراؤ نہ ہو اس کے لئےمیرٹھ ضلع انتظامیہ کے علاوہ سماجی تنظیموں کے اراکین کے ساتھ کاروبار تنظیموں سے جڑے افراد بھی دونوں تہواروں کو پر سکون طریقے سے منانے کی بات کہ رہے ہیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ ہولی دہن کے وقت جہاں مسلم بھائی عبادت کریں گے وہیں وقت کو آگے پیچھے کر ایک دوسرے کے مذہب کا خیال رکھا جائے گا تاکہ کسی طرح کا کوئی ٹکراؤ پیدا نہ ہو۔

ویاپار سنگھ سے جڑے اراکین کا کہنا ہے کہ میرٹھ ایک انقلابی شہر ہے، یہاں قومی یکجہتی اور آپسی اتحاد کی مثال ان دونوں تہواروں پر بھی پیش کی جائے گی، وہیں میرٹھ میں بی جے پی کے اسمبلی رکن امت اگروال نے ایک مذاہب کے لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے آگاہ کیا کہ ہزاروں برس سے یہاں سبھی مذاہب کے ماننے والے اپنے اپنے عقیدے کے ساتھ تہوار مناتے رہے ہیں اور اگر کسی شر پسند نے ان تہواروں میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی تو حکومت اس کے ساتھ سختی سے نمٹنے کو تیار ہے کیونکہ صوبے میں یوگی بابا کی سرکار ہے۔

مزید پڑھیں:Jamiat Ulema Appeal to Muslim Community شب برات، ہولی سے متعلق جمیعت علما کی مسلمانوں سے اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.