ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں بھی سماج وادی پارٹی کے عہدے داران و اراکین نے ضلع دفتر پر دھوم دھام سے ہولی کے تہوار کو منایا اور ایک دوسرے کو ہولی کی مبارک باد دی، ساتھ ہی ایک دوسرے سے گلے ملے اور گلال لگایا۔
اس خوشی کے موقع پر سماج وادی پارٹی مرادآباد کے ضلع صدر جے ویر سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہولی کا تہوار رنگوں، خوشیوں اور بھائی چارے کا تہوار ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ہولی ہی نہیں بلکہ ہر تہوار کو ہمیں اس طرح منانا چاہیے جس سے ہماری گنگا جمنی تہذیب کی مثال قائم رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تہوار پر ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ کسی کو کوئی پریشانی نہ ہو۔
انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ رنگوں کے تہوار پر اپنے دل سے برائیوں کو نکال کر خوشیوں کے رنگ بھریں جس سے کہ لوگوں میں ایک دوسرے کی مدد اور محبت کا جذبہ پیدا ہو اور قومی یکجہتی کی مثال قائم رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہولی کے تہوار پر غریب افراد کا خاص دھیان رکھیں اور تہوار منانے کے لیے ان کی مالی مدد بھی کریں۔
ہولی کے موقع پر لوگو ایک دوسرے پر رنگ اور گلال لگا رہے ہیں اور مٹھائیاں کھلا کر، ڈھول بجا کر ایک دوسرے کا استقبال کررہے ہیں تاہم ہولی کے اس موقع پر ملک بھر کے لوگ رنگوں اور گلالوں میں سرابور ہیں۔