بجنور ضلع کے تھانہ دھام پور علاقے کی ہولی صدیوں سے اپنے آپ میں ایک مقام رکھتی ہے۔ یہاں کی ہولی کو گنگا جمنی تہذیب کی مثال دی جاتی ہے۔
یہاں کی ہولی میں رنگ کے ساتھ ساتھ ایقادشی جلوس بھی نکالا جاتا ہے، اس میں ہندوں مسلم سبھی ساتھ ہوتے ہیں، اس جلوس کا آغاز گزشتہ چھ مارچ سے شروع ہو گیا ہے جو اگلے پانچ دنوں تک چلے گا۔
دھامپور میں ہولی کی تیاری ایک ماہ پہلے شروع ہوجاتی ہے، اور یہاں کے بازار بھی رنگوں سے سج جاتے ہیں۔
لیکن اس بار کورونا وائرس کے پیش نظر بازار سے چائنیز رنگ غائب ہوگئے ہیں، اور یہ بازار صرف دیشی رنگ سے سجے ہوئے ہیں ۔
گزشتہ روز دھام پور میں ہولی کا ایکادیشی کے مو قع پر رنگوں کا جلوس نکالا گیا، جس میں رنگوں میں سرابور لوگوں نے رقص کے ساتھ ساتھ جوگیرا بھی جھوم کر گایا۔