ETV Bharat / state

سی اے اے مخالف مظاہرین نے ہولی کی مبارک باد پیش - ضلع مرادآباد کے عید گاہ میدان میں احتجاج

ضلع مرادآباد کے عید گاہ میدان سے سی اے اے مخالف مظاہرین نے ہولی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

سی اے اے مخالف مظاہرین نے ہولی کی مبارک باد پیش

author img

By

Published : Mar 10, 2020, 11:22 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے عید گاہ میدان سے سی اے اے مخالف مظاہرین نے ہولی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پورے ملک میں آج ہولی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ لوگ ایک دوسرے پر رنگ ڈال کر ہولی منا رہے ہیں اور ہولی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سی اے اے مخالف مظاہرین نے ہولی کی مبارک باد پیش

جہاں ایک طرف آپس میں لوگ ہولی کی مبارکباد دے رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف عید گاہ میدان میں سی اے اے کے خلاف تقریباً دو ماہ سے احتجاج جاری ہے۔ اسی عیدگا میدان سے احتجاج کر رہی خواتین نے ہولی کی مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔

اس ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ 'بھارت میں ہر مذہب کے لوگ آپس میں مل کر رہتے ہیں جس طرح سے ہندو بھائی ہمارے تہوار عید میں شامل ہوتے ہیں اور ہمیں مبارکباد دیتے ہیں۔ اسی طرح سے مسلم بھائی بھی ہندو مذہب کے لوگوں کو مبارک باد دیتے ہیں۔ آج کے اس دور میں کچھ فرقہ پرست لوگ آپسی بھائی چارہ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم ایسے لوگوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.