ETV Bharat / state

علی گڑھ: عالمی یوم یوگا پر اے ایم یو میں ورچوئل سیشن کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 1:46 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں عالمی یوم یوگا پر ایک ورچوئل پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے یوگا ماہرین نے متعدد آسنوں کا مظاہرہ کیا۔

عالمی یوم یوگا پر اے ایم یو میں ورچوئل سیشن کا اہتمام

عالمی یوم یوگا پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ڈیجیٹل اور ورچوئل طریقہ سے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے یوگا ماہرین نے متعدد آسنوں کا مظاہرہ کیا۔

ویڈیو

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس موقع پر کہا کہ کووڈ کے دوران یوگا کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے۔ کووڈ کے مریضوں کی صحت کی بحالی میں یہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کی مدت کے بعد یوگ آسن کرکے قوت مدافعت اور صحت بہتر کی جا سکتی ہے، سنتوں کے ذریعے اپنائے گئے قدیم یوگ فن کا تعلق فرد کی جسمانی، دماغی، جذباتی اور روحانی صحت سے ہے۔ اس سے روحانی قوت کے ساتھ ساتھ دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ضمیر اللہ خان نے کہا کہ یوگ سے جسم میں لچک پیدا ہوتی ہے، طاقت حاصل ہوتی ہے، جسمانی ساخت بہتر ہوتی ہے، تناؤ کم ہوتا ہے، دوران خون درست ہوتا ہے اور دیگر فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ بیماریوں کی روک تھام کے لیے بھی یہ مفید ہے۔

مزید پڑھیں: اے ایم یو کی قدیم عمارت سر شاہ سلیمان ہال

یوگ آسنوں کے سلسلے میں پروفیسر راجندر سنگھ نے کہا کہ "یوگ کے سبھی آسن اگر درست طریقے سے کئے جائیں تو ان سے عضلات مضبوط ہوتے ہیں، جسم لچیلا ہوتا ہے اور ریڈھ کی ہڈی مضبوط ہوتی ہے۔"

پروفیسر برج بھوشن سنگھ نے بتایا "یوگ ایک خاص قسم کی ورزش ہے جو مکمل صحت کے لیے بہت اہم ہے، اس سے جسمانی، دماغی اور روحانی صحت بہتر ہوتی ہے۔"

ڈاکٹر نوشاد حیدر انصاری کی نگرانی میں یوگا آسنوں کا مظاہرہ کیا گیا اس پروگرام کی نظامت معراج الدین فریدی نے کی اور اظہار تشکر کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.