ETV Bharat / state

’آسان و مسنون نکاح‘ مہم کے اختتام پر کانفرنس کا انعقاد - آسان و مسنون نکاح

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے جاری ’آسان و مسنون نکاح‘ مہم کے تحت سہارنپور کے دیوبند میں مختلف پروگرامز منعقد کئے گئے۔

Holding a conference at end of 'Easy Marriage' campaign
’آسان و مسنون نکاح‘ مہم کے اختتام پر کانفرنس کا انعقاد
author img

By

Published : Apr 7, 2021, 10:42 PM IST

’آسان و مسنون نکاح‘ مہم کے تحت اترپردیش میں 510 سے زائد پروگرامز منعقد کئے گئے، جبکہ آج دیوبند کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا میں اختتامی اجلاس منعقد کیا گیا۔

’آسان و مسنون نکاح‘ مہم کے اختتام پر کانفرنس کا انعقاد

دارالعلوم زکریا کے مہتمم مولانا مفتی شریف خان قاسمی رکن اصلاح معاشرہ کمیٹی اترپردیش کی صدارت میں اصلاح معاشرہ کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مولانا قاری رحیم الدین قاسمی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ حدیث مولانا مفتی احسان قاسمی نے کہا کہ آسان و مسنون نکاح شریعت کا حکم اور وقت کا تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کی مہم نے ملک بھر میں عوام و خواص کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے۔

مولانا عباداللہ عمیس قاسمی استاذ حدیث جامعة الشیخ حسین احمد المدنی نے کہا کہ مہم کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وہیں کانفرنس کے سرپرست سید انظر حسین میاں رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند نے کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنی تاسیس سے آج تک تحفظ ملت کا فریضہ بخوبی انجام دیا ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

پروگرام کے کنوینر مولانا مہدی حسن عینی قاسمی نے آسان ومسنون نکاح مہم کی کارگزاری پیش کی اور بتایا کہ اس سلسلہ میں ریاست میں 500 سے زائد پروگرامز منعقد کئے گئے۔ انہوں نے بتایاکہ صوبہ میں اصلاحی کاموں میں مزید تیزی لانے کے لیے ہر ضلع میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور تحفظ شریعت، وحدت ملت اور اصلاح امت جیسے بورڈ کے اہم پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے گا۔

صدارتی خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی شریف خان قاسمی مہتمم دارالعلوم زکریا دیوبند نے مساجد میں نکاح کرنے پر زور دیا۔ کانفرنس میں مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی کا خصوصی پیغام مفتی شاہنواز خان قاسمی نے پڑھ کر سنایا۔

اس دوران بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمد ولی رحمانی کی حیات وخدمات پر بھی مقررین نے روشنی ڈالی اور مرحوم ک حق میں دعا کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.