چار روزہ اس خاتون ہاکی ٹورنامنٹ میں ریاست کی کل 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل نو نومبر کو کھیلا جائے گا۔
بارہ بنکی کے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں چھٹے سلمیٰ قدوائی میموریل پرائیز منی اسٹیٹ خاتون ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل نے کیا۔
نریش اتم پٹیل نے کھلاڑیوں سے تعرف لیا اور اس کے بعد پریاگ راج اور بجنور کے درمیان افتاحی میچ کا آغاز ہوا۔
میچ سے قبل نریش اتم پٹیل نے ٹورنامنٹ کے کنوینرز کی تعریف کی اور کہا کہ کھیل کی زندگی میں خاص اہمیت ہوتی ہے۔سلمیٰ قدوائی ٹورنامنٹ میں ریاست کی کل دس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔