ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو اور ریاست کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے برسراقتدار مرکزی حکومت سے جانچ سے وابستہ ٹیسٹنگ آلات کے خریداری میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پھیلی مہلک وبا کورونا سے مقابلہ کسی بھی طرح سے کمزور نہیں پڑنا چاہیے۔
بی ایس پی سپریمو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'جیسا کہ معلوم ہے کہ مرکز میں کانگریس کے میعاد کار میں ہوئے دہلی کامن ویلتھ گیمس کی تیاری میں خاص کا بیرون ممالک سے درآمد کیے گئے سامانوں میں کافی بدعنوانی ہوئی تھی ساتھ ہی غریب دلتوں کی فلاح وبہبود کے لیے سپیشل کمپوننٹ پلان کا بھی پیسہ ڈائیورٹ کرکے اسی پر غیر موزوں طور سے خرچ کردیا گیا تھا'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 'لہذا مرکز کی موجودہ بی جے پی حکومت کو بھی اس سے سبق لیتے ہوئےکورونا جیسی مہلک بیماری کی خصوصی جانچ سے وابستہ ٹیسٹنگ آلات وغیرہ کو بیرون ممالک سے درآمد کرتے ہوئے ضروری احتیاط کا برتنا چاہیے، تاکہ وبا سے مقاملہ کسی بھی طرح سے کمزور نہ پڑے، بی ایس پی کا یہ مطالبہ بھی ہے اور اپیل بھی۔