ETV Bharat / state

بنارس کی دائم خان مسجد کے بارے میں جانیں دلچسپ واقعہ - اردو نیوز وارانسی

اترپردیش کے ضلع بنارس میں قدیم زمانے کی متعدد مساجد آج بھی موجود ہیں، جن کی مختلف وجوہات اور پس منظر کی بنیاد پر متعدد دلچسپ واقعات بھی ہیں۔ اس تناظر میں بنارس کے اردلی بازار میں واقع مسجد دائم خان کا بھی دلچسپ واقعہ ہے۔

history of daiem khan masjid in varansi
بنارس کی دائم خان مسجد کے بارے میں جانیں دلچسپ واقعہ
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 3:41 PM IST

دائم خان مسجد کی تعمیر 1273ھ میں عمل میں آئی تھی مسجد کا نام مولا بخش نے اپنے والد کے نام دائم خان مسجد رکھا تھا، تبھی سے اس مسجد کو دائم خان مسجد کے طور پر جانا جاتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

قدیم زمانے کے تین گنبد اور دو میناروں پر مشتمل عالیشان مسجد دائم خان بنارس کے اردلی بازار میں واقع فن تعمیر کا شاندار مظہر ہے۔

یہ مسجد نہ صرف مذہبی اور تاریخی نقطہ نظر سے اہم مانی جارہی ہے بلکہ نیک اور فرمانبردار فرزند کی بھی شہادت دے رہی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ قدیم زمانے میں جب مولا بخش کی سربراہی میں ریاست کو فتح کیا گیا تھا تو اس زمانے میں بادشاہ نے انہیں سونے چاندی کی اشرفیوں سے نوازا تھا۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: خواجہ غریب نوازؒ کے عرس پر لنگر کا اہتمام

ان اشرفیوں کو مولابخش نے خرچ نہ کر اپنے والد کے نام چار مسجدوں کو تعمیر کرایا، جس میں سے دو مدھیہ پردیش کے اندور میں واقع ہے، ایک بنارس میں جبکہ چوتھی مسجد کی تاریخ کے بارے میں شش و پنج ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.