سنی مکتبہ فکر کی جانب سے بنارس کے جیت پورہ تھانہ علاقے میں آٹھ محرم الحرام کو تاریخی تعزیہ رکھی جاتی تھی، جہاں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند آتے تھے اور سید الشہداء حضرت امام حسین سے اپنی عقیدت کا والہانہ اظہار کرتے تھے اور نذرانہ پیش کیا کرتے تھے۔
لیکن رواں برس حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق تعزیہ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
علاقے کے سردار اقبال نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ، 'حکومت نے جو گائیڈ لائن جاری کی ہے، اس پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ کچھ دن قبل تعزیہ متولیان وتعزیہ داران نے ایک نشست منعقد کی تھی، جس میں متفقہ طور پر فیصلہ لیا گیا کہ اس برس کورونا وائرس پیش نظر تعزیہ داری نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
ننھے بچوں کی تعزیہ، بنارس کی منفرد پہچان
گھروں میں ہی شہیدانِ کربلا کے نام سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا اور حضرت امام حسین کے نام سے ایصال ثواب، صدقات و عطیات کئے جائیں گے۔'