علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ سادگی اور عاجزی کی علامت تھیں، اے ایم یو برادری غم کی اس گھڑی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہے اور انہیں دلی تعزیت پیش کرتی ہے۔‘‘ PM Modi’s Mother Passed away AMU VC Condoles
واضح رہے کہ نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کا 100 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ گذشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حالت مستحکم ہے، لیکن بڑھتی عمر کے سبب ان کی صحت نے ساتھ نہیں دیا اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔ Hiraben Modi’s Demise AMU VC Condolence Message
- مزید پڑھیں: Prayers for Modi's Mother at Ajmer Dargah اجمیر درگاہ پر وزیراعظم کی والدہ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام
گذشتہ روز والدہ سے ملاقات کرنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے وزیراعظم احمد آباد پہنچے اور وہاں سے والدہ کی حالت جاننے کے لیے یو این مہتا اسپتال گئے۔ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین کی صحت منگل کو خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تب سے ان کے خاندان کے تمام افراد ہسپتال میں موجود تھے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال پر تعینات تھی۔