نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں پولیس کی جانب سے ایک ترنگا یاترا نکالی گئی جس میں جامع مسجد کے امام، کمشنر آلوک سنگھ سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس ترنگا یاترا میں ہر سماج کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، آپسی بھائی چارے اور ہم آہنگی کا پیغام دیا گیا۔ Police Tiranga Yatra In Noida
نوئیڈا کے مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر اس یاترا میں حصہ لیا اور پیش پیش نظر آئے۔ سیکٹر 8 جامع مسجد نوئیڈا کے امام سمیت تمام مذہبی رہنما، ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں ترنگا یاترا میں حصہ لیا۔ DCP، ADCP، CP سمیت نوئیڈا زون کے SHO فورس موجود رہیں، کمشنر آلوک نے ترنگا یاترا میں شامل سماج کے تمام لوگوں، مذہبی رہنماؤں اور سابق فوجیوں کا شکریہ ادا کیا۔
ترنگا یاترا سیکٹر 12 سے سیکٹر 22 سے ہوتی ہوئی نوئیڈا اسٹیڈیم سیکٹر 21 پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے دوران پولیس اہلکار جذبہ حب الوطنی میں ضم ہو کر نعرہ بھی لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: Azadi Ka Amrit Mahotsav آزادی کا امرت مہوتسو کے پیش نظرملک بھر تقاریب کا انعقاد