ETV Bharat / state

Love Marriage ہندو خاتون کانسٹیبل اور مسلم تاجر کے درمیان محبت، کورٹ میرج کی درخواست داخل

ضلع بریلی میں ایک ہندو خاتون کانسٹیبل اور ایک مسلم تاجر کے درمیان محبت ہوگئی، جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی اور اس کے لئے انہوں نے ایس ڈی ایم صدر کورٹ میں کورٹ میرج کی درخواست دی ہے تاہم خاتون کانسٹیبل کے بھائی 'لوجہاد' کا معاملہ قرار دیا ہے۔ Application for court for marriage

ہندو خاتون کانسٹیبل اور مسلم تاجر کے درمیان محبت

author img

By

Published : Jun 18, 2023, 9:42 AM IST

بریلی: ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں ایک خاتون کانسٹیبل اور ایک مسلم لکڑی کے تاجر کے درمیان محبت کے چرچے زوروں پر ہیں۔ دونوں نے ایس ڈی ایم صدر کورٹ میں کورٹ میرج کی درخواست دی ہے۔ وہیں خاتون انسپکٹر کے بھائی نے اے ڈی جی کو درخواست دی ہے جس میں شکایت کی ہے کہ ان کی بہن کا برین واش کیا گیا ہے۔ الزام لگایا کہ یہ 'لو جہاد' کا معاملہ ہے۔

معلومات کے مطابق میرٹھ کے رہنے والی ریشو ملک 2017 بیچ کے انسپکٹر ہیں۔ ان کی پہلی پوسٹنگ تھانہ بہیدی میں ہوئی۔ وہاں رہنے والے لکڑی کے تاجر محمد تابش سے اس کی دوستی ہوئی اور یہ شناسائی محبت میں بدل گئی۔ ذات پات اور مذہب کے بندھن کو توڑ کر دونوں نے ایس ڈی ایم صدر کورٹ میں کورٹ میرج کی درخواست دی ہے۔ انسپکٹر ریشو ملک کے بھائی نے اے ڈی جی کو تحریر دی ہے اور انسپکٹر کو دوسرے ضلع میں ٹرانسفر کرنے کو کہا ہے اور الزام لگایا ہے کہ مسلم نوجوان نے اس کا برین واش کیا ہے۔ وہ اسکی گاڑی چلاتا تھا، اس دوران وہ اسے کئی مسلم مذہبی مقامات پر لے گیا۔ یہ 'لو جہاد' کا معاملہ ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Muslim Man Arrested مسلم نوجوان پر شناخت چھپا کر شادی کرنے کا الزام

دوسری طرف نائب ضلع صدر پرتیوش پانڈے نے بتایا کہ میرٹھ کے قلعہ پاری پولیس اسٹیشن پسوارہ کی رہنے والی ریشو ملک بریلی کے عزت نگر کے ملازم ٹاؤن گلی نمبر دو میں رہتی ہے۔ 16 مئی کو اس نے بہیدی نئی بستی میں رہنے والے لکڑی کے تاجر محمد تابش ولد عبدالرحمن کے ساتھ کورٹ میرج کی درخواست دی تھی۔ اس حوالے سے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔ 13 جون کو پولیس نے اپنی رپورٹ مجسٹریٹ کو بھیج دی ہے۔ ساتھ ہی محمد تابش نے کہا کہ وہ نکاح نہیں کریں گے بلکہ کورٹ میرج کریں گے جس کا جو مذہب وہی رہنا چاہیے۔ جس کی وجہ سے مجسٹریٹ سے کورٹ میرج کی اجازت مانگی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.