مظفر نگر: اوم راوت کی ہدایت کاری میں بنی فلم آدی پروش کے خلاف احتجاج تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بھارت کی کئی ریاستوں کے ساتھ ساتھ اتر پردیش میں بھی فلم آدی پروش کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے، یوپی کے مظفر نگر میں ہندو تنظیم کرانتی سینا کے درجنوں کارکنوں نے فلم آدی پروش کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور سینسر بورڈ کا پتلا نذر آتش کیا۔ اس دوران کرانتی سینا کے کارکنوں نے شہر کوتوالی علاقے میں مایا سنیما گھر کے باہر آدی پورش فلم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور سنسر بورڈ کے مجسمے کو نذرِ آتش کر شدید احتجاج کیا۔ کرانتی سینا کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اوم راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آدی پروش کے ڈائیلاگ اور فلم سے ہندوؤں کے عقیدے کو ٹھیس پہنچی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: Adipurush Box Office Collection: تنقید کے بعد فلم آدی پروش کی باکس آفس کمائی میں زبردست گراوٹ
انہوں نے مزید کہا کہ 'مریدا پرشوتم شری رام کی زندگی کے بارے میں رامائن لکھی گئی تھی اور رامائن میں بھگوان شری رام کے خوبصورت کردار کو بیان کیا گیا ہے، اس مے سیتا جی اور لکشمن کے ساتھ ساتھ شری ہنومان اور راون کے کردار کو بھی بہت خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے لیکن ہر وہ چیز جو اوم راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دکھائی اور بولی گئی ہے اس سے ہندوؤں کے عقیدے کو ٹھیس پہنچی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ سنسر بورڈ یا تو اس فلم پر پابندی عائد کرے یا اس فلم میں تبدیلی کرے، ورنہ ہم اس فلم کو مظفرنگر میں نہیں چلنے دیں گے ہم مرکزی حکومت سے بھی مطالبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اس فلم کو پاس کرنے والے سینسر بورڈ پر بھی پابندی عائد کی جائے۔