ETV Bharat / state

'ہم ہندو-مسلم یکجہتی کو ٹوٹنے نہیں دیں گے' - اترپردیش کے شہر رامپور

اترپردیش کے شہر رامپور میں سال نو کے موقع پر قومی ایکتا سمیلن کا اہتمام کیا گیا، تاجروں پر مشتمل ادیوگ بیوپار پرتیندھی منڈل کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں ہندو مسلم قومی یکجہتی کو مضبوط و مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔

سال نو کے موقع پر قومی ایکتا سمیلن کا اہتمام
سال نو کے موقع پر قومی ایکتا سمیلن کا اہتمام
author img

By

Published : Jan 2, 2020, 6:52 PM IST

ادیوگ بیوپار پرتیندھی منڈل نے آج نئے سال کی خوشی کے موقع پر بھائی چارہ سمیلن کا اہتمام کیا۔ جس میں ضلع بھر سے تمام فرقوں سے تعلق رکھنے والے بیوپاریوں نے شرکت کی اور مل کر بھائی چارے کے نعرے لگائے۔

سال نو کے موقع پر قومی ایکتا سمیلن کا اہتمام

بھارتی جنتا پارٹی کے ضلع نائب صدر راجیو مانگلک نے سی اے اے اور این آر سی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جو غیر ملکی تھے وہ 1947 میں بھارت سے چلے گئے۔ اب بھارت میں جو بھی مسلمان ہیں وہ بھارت کے باشندے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ ملک میں حصہ دار ہیں کرایہ دار نہیں اور وہ ورغلانے والوں سے ہوشیار رہیں۔

پروگرام کے مہمان خصوصی پولیس کپتان ڈاکٹر اجئے پال شرما نے کہا کہ رامپور کے عوام امن پسند ہیں وہ ہمیشہ پولیس کو تعاون دیتے ہیں، سنہ 2019 میں کئی معاملے ایسے آئے جو رامپور کے امن کو خراب کر سکتے تھے لیکن عوام نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع کے امن کو برباد کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

تنظیم کے قومی صدر سندیپ اگروال سونی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں بھائی چارہ سمیلن کا انعقاد کرکے امن و امان قائم رکھنے کی تحریک چلائے گی۔ خاص طور پر عوام میں ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دیا جائے گا۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں آج سال نو کے موقع پر قومی ایکتا سمیلن کا اہتمام کیا گیا۔ تاجروں پر مشتمل ادیوگ بیوپار پرتندھی منڈل کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں ہندو مسلم قومی یکجہتی کو مضبوط و مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر رامپور کے پولیس کپتان کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

Body:وی او
ادیوگ بیوپار پرتی ندھی منڈل نے آج نئے سال کی خوشی میں بھائی چارہ سمیلن کا اہتمام کیا۔ جس میں ضلع بھر سے تمام فرقوں سے تعلق رکھنے والے بیوپاریوں نے شرکت کی اور ملکر بھائی چارے کے نعرے لگائے۔ بھارتی جنتا پارٹی کے ضلع نائب صدر راجیو مانگلک نے سی اے اے اور این آر سی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جو غیر ملکی تھے وہ 1947 میں ہندوستان سے چلے گئے۔ اب ہندوستان میں جو بھی مسلمان ہیں وہ بھارت کے باشندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ وہ ملک میں حصہ دار ہیں کرایہ دار نہیں۔ انہوں نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ ورغلانے والوں سے ہوشیار رہیں۔ پروگرام کے مہمان خصوصی پولیس کپتان ڈاکٹر اجئے پال شرما نے کہا کہ رامپور کے عوام امن پسند ہیں وہ ہمیشہ ہمیں تعاون دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں کئی معاملے ایسے آئے جو رامپور کے امن کو خراب کر سکتے تھے لیکن عوام نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع کے امن کو برباد کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ تنظیم کے قومی صدر سندیپ اگروال سونی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں بھائی چارہ سمیلن کا انعقاد کرکے امن و امان قائم رکھنے کی تحریک چلائے گی۔ خاص طور پر عوام میں ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی تنظیم رامپور کی امن کی فضاء کو خراب نہیں ہونے دینگے۔
بائٹ: سندیپ اگروال سونی، قومی صدر

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.