لکھنؤ: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے گلف سٹی میں واقع لولو مال Lucknow Lulu Mall افتتاح ہونے کے بعد سے ہی سرخیوں میں ہے۔ شمالی بھارت کے سب بڑے شاپنگ مال میں نماز پڑھنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب تنازع طول پکڑتا جا رہا ہے۔ سخت گیر ہندو تنظیم اکھل بھارت ہندو مہا سبھا نے مال میں سندر کانڈ کا پاٹھ کرنے و ہنومان چالیسا کا پاٹھ پڑھنے کا اعلان کیا تھا، لیکن ششیر چترویدی کو پولیس نے نظر بند کرلیا، تاہم اسی تنظیم کے اہم ذمہ دار سروج ناتھ یوگی اور ان کے حامی سندر کانڈ کا پاٹھ اور ہنومان چالیسا کا پاٹھ پڑھنے کے لیے مال میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے، اسی دوران پولیس نے انہیں حامیوں سمیت حراست میں لے لیا۔ Hindu Mahasabha Workers Detained
حراست میں لیے جانے کے بعد سروج ناتھ نے کہاکہ' اگر مال میں نماز ادا کی جاسکتی ہے تو ہم بھی اختیار ہے کہ ہم اپنا مذہبی عبادت کریں۔
حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے موقع پر پولیس کے اعلی افسران موجود رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ ہندو مذہبی رہنما آئے تھے جو مال میں مذہبی رسومات ادا کرنے کی نیت سے داخل ہورہے تھے۔ لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر ان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مال کے باہر حفاظت و امن امان کے پیش نظر کثیر تعداد میں پی ایس سی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں، پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالات کو ناخوشگوار نہیں ہونے دیں گے۔'
مزید پڑھیں: