ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر ہندو مہاسبھا کے قومی ترجمان اشوک کمار پانڈے نے اپنی رہائش گاہ پر لال بہادر شاستری کی 116 ویں سالگرہ کی منائی۔
اشوک کمار پانڈے نے کہا کہ 'آج عظیم انسان لال بہادر شاستری کی جینتی ہے، جو ملک کے وزیر اعظم بھی رہے۔
ان سے 'فادر آف دی نیشن' سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'فادر آف دی نیشن' کا کوئی مطلب نہیں ہے اور 'فادر آف دی بھارت' کی اصطلاح وزیراعظم نریندر مودی کے لیے استعمال کی جاتی ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'فادر اف دی نیشن' کی اصطلاح سرکاری ریکارڈ میں کہیں نہیں ہے، گاندھی جی سے زیادہ عظیم لال بہادر شاستری ہیں، ملک کو ان کی سالگرہ کافی جوش و خروش سے منانی چاہیے، آج انکی 116ویں سالگرہ ہے'۔
اشوک کمار پانڈے نے کہا کہ 'میں گاندھی کو عظیم آدمی نہیں مانتا، وہ آدمی بھی تھے یا نہیں میں نہیں سمجھتا، لیکن یہ بات سچ ہے کہ لال بہادر شاستری اس ملک کے عظیم آدمی رہے'۔