اس موقع پر کالج کے استاذ ڈاکٹر سریندر سنگھ نے بتایا کی موجودہ دور میں خالص ہندی زبان کا استعمال نادر و نایاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ ہندی زبان کا استعمال کرتے ہیں جبکہ وہ ہندی رسم الخط دیوناگری میں لکھتے ہیں جس کا لہجہ اردو کا ہوتا ہے.
سریندر سنگھ نے بتایا کی ہندی زبان میں سب سے زیادہ سنسکرت کے الفاظ شامل ہے جبکہ اس میں عربی اور فارسی کے بھی تقریباً چھ ہزار سے زائد الفاظ کو بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندی اور اردو زبانوں میں سب سے اہم فرق یہ ہے کہ اردو میں نقطوں کا استعمال ہوتا ہے اور نقطہ کے ردوبدل سے معنی بھی بدل جاتے ہیں۔ ایسے میں نقطے کے اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہندی اور اردو 2 ایسی زبان ہیں جس میں مختلف زبانوں کے الفاظ شامل ہیں اور یہی اس کی خوبصورتی بھی ہے.