ETV Bharat / state

High Voltage Drama Outside Noida Authority: نوئیڈا اتھاریٹی کے باہر ملازمین اور کسانوں کے درمیان تکرار - نوئیڈا اتھاریٹی کے دفتر پر کسانوں اور ملازمین میں تکرار

اترپردیش میں نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority کے باہر ہائی وولٹیج ڈرامہ ہوا۔ کسانوں اور نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority کے ملازمین کے درمیان شدید بحث و تکرار کے بعد خواتین نے کمان سنبھال لی۔

نوئیڈا اتھاریٹی کے باہر ملازمین اور کسانوں کے درمیان تکرار

author img

By

Published : Dec 9, 2021, 8:42 PM IST

نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority کے دفتر میں داخلہ کو لے کر ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر کشال پال چودھری اور کسانوں کے درمیان شدید بحث ہوئی۔ اس تصادم کے دوران پولیس نے کشل پال چودھری کو نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر میں داخل کیا جس کے بعد کسان شدید مشتعل ہو گئے اور اتھارٹی کے گیٹ پر تالہ لگا دیا۔

نوئیڈا اتھاریٹی کے باہر ملازمین اور کسانوں کے درمیان تکرار

دراصل کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority کے دفتر کو گذشتہ تین ماہ سے گھیرایا ہوا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے کسانوں نے اتھارٹی کے تمام دروازوں پر تالے لگا رکھا ہے جس کی وجہ سے اتھارٹی کے افسران اور ملازمین دفتر میں داخل ہونے سے قاصر ہیں۔ افسران دفتر کے قریب میں واقع کمپنیوں میں بیٹھ کر اتھارٹی کا کام کر رہے ہیں۔

آج ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر کشال پال چودھری کسانوں کے درمیان شدید بحث ہوئی۔ چودھری اپنے ساتھیوں کے ساتھ اتھارٹی کے دفتر پہنچے اور اندر جانے لگے۔ اس دوران گیٹ نمبر 3 پر بیٹھے کسانوں اور کشال پال چودھری کے درمیان تیکھی بحث ہوگئی اور اس نوک جھونک کے بعد کسان اور کشل پال چودھری کے ساتھیوں میں تکرار شروع ہو گئی۔

کسان اور کشل پال چودھری کے درمیان جھگڑے کو دیکھ کر پولس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زبردستی کشل پال چودھری و ان کے ساتھیوں کو دفتر میں داخل کردیا جس کے بعد جس کے بعد باہر موجود کسانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

کسانوں نے کشل پال کے بینر کو اتار دیا۔ اس کے بعد خواتین نے کمان سنبھالی اور اتھارٹی کے دفتر کے چاروں طرف ڈیرے ڈال دیئے جبکہ اس پورے واقعہ پر کشل پال نے وزیراعلیٰ کو ایک خط تحریر کیا۔ کشل پال چودھری کو کسانوں نے انتباہ دیا اور دفتر کے باہر چسپاں چودھری کے بینر کو پھاڑ دیا۔ کسانوں نے گیٹ نمبر 3 کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Road Safety Week: نوئیڈا میں روڈ سیفٹی ویک کے تحت آگاہی ریلی

واضح رہے کہ کسان اپنے مطالبات کو لے کر پچھلے کئی مہینوں سے نوئیڈا اتھارٹی کے قریب ایک پارک میں احتجاج کر رہے ہیں۔ کئی بار کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر پر دھرنا بھی دیا اور ابھی بھی گیٹ پر دھرنا دے رہے ہیں۔ کسان مختلف مطالبات کو لیکر دھرنا دے رہے ہیں جن میں دکسانوں کی آبادی کا بندوبست، 64.7 فیصد اضافی معاوضے کے ساتھ 10 فیصد پلاٹ، دیہی علاقوں میں بلڈنگ رولز کی منسوخی، 5 فیصد پلاٹ پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت، آبائی اور غیر آبائی کا امتیاز ختم کرنا اور تمام دیہات کی ہمہ گیر ترقی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.