اس حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ تین زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
لوگوں کا الزام ہے کہ کار چلانے والا یہ شخص بلند شہر میں تعینات پولیس اہلکار کا بیٹا ہے۔
پولیس اہلکار بھی اسی وقت موجود تھا، جس نے مبینہ طور پر لوگوں کو دھمکی دی کہ لوگ اس کے خلاف الزام نہیں لگا سکتے۔
موقع پر ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کر رہی ہے۔
لوگوں کا الزام ہے کہ جس شخص نے خود کو کار میں پولیس اہلکار بتایا تھا وہ بھی شراب کے نشے میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کانپور: روپے لینے کے باوجود بھی نہیں چھوڑا گیا اغوا شدہ لڑکے کو
لوگوں کی مدد سے ملزم نوجوان کو گرفتار کیا جا سکا۔
ملزم سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ملزم کا میڈیکل بھی کرایا جارہا ہے۔
مرنے والا شخص اس علاقے کا رہائشی ہے اور اس کی عمر 44 سال ہے۔ باقی تین زخمیوں کا علاج کرایا گیا ہے۔