ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایوھیا معاملے پر فیصلہ آنے کے سلسلے میں ضلع میں 12 بجے رات تک انٹرنیٹ خدمات معطل کر دیا جائے گا۔ ضلع دفتر پر ایک کنٹرول روم بنایا گیا ہے جس میں پولیس افسران بلدیہ اور محکمہ سمیت سبھی محکمہ کے ایک ایک افسر کو بٹھایا گیا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یہ لوگ رابطہ کر فوری کاروائی کریں گے۔
میرٹھ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انل ڈھنگرا نے بتایا کہ میرٹھ کے حساس مقامات کی نشاندہی کرکے وہاں سیکورٹی فورسز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مزید مذہبی مقامات پر بھی سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کنٹرول روم میں کسی کو بھی اگر پریشانی ہوتی ہے تو فورا رابطہ کرے اور اس پر فوری کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ کا تعاون کریں۔