حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ہائی سکیوریٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
مرکزی انٹیلی جنس کے انتباہ کے پیش نظر ایئرپورٹ کی سکیوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔کشمیر کی صورتحال اور یوم آزادی کے پیش نظر کسی بھی امکانی عسکریت پسندانہ کارروائی کے خطرہ کا انتباہ مرکزی انٹیلی جنس کی جانب سے جاری کیا گیا جس پر یہ ہائی الرٹ جاری کیاگیا ہے۔ساتھ ہی وزیٹرز پاسس بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
مسافرین کو چھوڑنے آنے والوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یوم آزادی کے پیش نظر ایئرپورٹ پر ہائی سکیوریٹی چوکسی برقرار رکھی جارہی ہے۔ ایئرپورٹ پر مسافرین کو چھوڑنے آنے والوں پر پابندی کی گئی ہے۔مسافرین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ سکیوریٹی اہلکاروں سے تعاون کریں۔
مسافرین سے درخواست کی گئی کہ وہ ایئرپورٹ کو وقت سے پہلے آجائیں تاکہ ان کو کسی بھی قسم کی مشکل نہ ہونے پائے کیوں کہ ہائی سکیوریٹی اقدامات کے پیش نظرطویل سکیوریٹی چیکنگ ہوتی ہے۔ہائی سکیوریٹی چوکسی یوم آزادی کے موقع پر سالانہ اقدامات کا حصہ ہے۔